مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے نیشنل براڈ بینڈ مشن کا آغاز کیا


2022 تک ملک کے سبھی گاؤوں کا احاطہ کیاجائے گا

براڈ بینڈ مشن عوام کی تمام امنگوں کو پورا کرے گا

 ڈیجیٹل مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کی تیزی سے ترقی ہوسکے گی

ڈیجیٹل تفریق کو کم کیاجاسکے گا اور ڈیجیٹل تفویض اختیارات اور شمولیت کو آسان بنایا جاسکے گا






Posted On: 17 DEC 2019 5:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17/دسمبر۔ مواصلات، قانون اور انصاف اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ نیشنل براڈ بینڈ مشن عوام کی تمام امنگوں کو پورا کرے گا اور اس سے ڈیجیٹل مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کی تیزی سے ترقی ممکن ہوسکے گی۔جناب پرساد آج ایک تقریب میں نیشنل براڈ بینڈ مشن( این بی ایم) کاآغاز کرنے کے بعد یہاں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔  اس موقع پر مواصلات انسانی وسائل کے فروغ اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرمملکت جناب سنجے شمراؤ دھوترے، ٹیلی کام کے سکریٹری جناب انشو پرکاش اور دیگر سینئر عہدے داران  بھی موجود تھے۔اس تقریب میں ٹیلی کام صنعت کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ حکومت ہند کی مختلف وزارت کے افسروں مختلف ریاستی سرکاروں کے افسروں اور مواصلات کے محکمے  کے سینئر افسروں نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر جناب روی شنکر پرساد نے نیشنل براڈ بینڈ مشن کے لوگو اور ایک کتابچہ بھی جاری کیا۔

نیشنل براڈ بینڈ مشن کا ویژن یہ ہے کہ ڈیجیٹل مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو تیزی سے فروغ دیاجائے۔ ڈیجیٹل تفریق کو کم کیا جائے ۔ ڈیجیٹل تفویض اختیار اور شمولیت کو آسان کیاجائے اور سب کے لئے  براڈ بینڈ سستا فراہم کرنے کے علاوہ اس کی سب کے لئے  عام رسائی  کو یقینی بنایا جائے۔ مشن کے کچھ مقاصد میں، جس میں قابل استطاعت مساوات اورہمہ گیریت کے تین  اصولوں پر زیادہ زور دیا گیا ہے، حسب ذیل ہیں:

  • 2022 تک تمام گاؤوں کے لئے براڈ بینڈ کی رسائی
  • ملک خاص کر دیہی اور دوردراز کے علاقوں کے لئے براڈ بینڈ خدمات کی ہمہ گیر اور مساوی رسائی کو آسان بنایا جائے گا۔
  •  موبائل اور انٹر نیٹ کے لئے خدمات کی کوالٹی کو خاطر خواہ بہتر بنایا جائے گا۔
  • 30 لاکھ روٹ کلو میٹر پر آپیٹیکل فائبر کیبل بچھایاجانا اور 2024 تک 0.42 سے 1.0ٹاور فی ہزار آبادی تک ٹاور کی کثافت  میں اضافہ کرنا۔
  • رائٹ آف وے(آ ر او ڈبلیو) کے لئے اختراعی نفاذ ماڈلس کو فروغ دیا جائے گا اور آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کےلئے درکار آر او ڈبلیو کی منظوری سمیت ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی وسعت کے لئے مسلسل پالیسیوں کے واسطے ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کے ساتھ کام کیاجائے گا۔
  • ریاست اور مرکز کے انتظام والے علاقے کے اندر ساز گار پالیسی ایکو نظام اور ڈیجیٹل مواصلات کے ڈھانچے کی دستیابی کو ناپنے کے لئے براڈ بینڈ ریڈینس انڈیکس( بی آر آئی) کو فروغ دیاجائے گا۔
  • ملک بھر میں آپیٹیکل فائبر کیبلس اور ٹاورس سمیت ڈیجیٹل کمیونیکشنز نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچے کا ایک ڈیجیٹل فائبر میپ تیار کیاجائے گا۔
  • یونیورسل سروس آبلیگیشن فنڈ(یو ایس او ایف) سے 70 ہزار رکروڑ روپے سمیت 100 ارب امریکی ڈالر( 7 لاکھ کروڑ روپے)  کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور یہ رقم شراکتداروں سے لی جائے گی۔
  • ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور سروسز کی توسیع اور تشکیل کو تیز کرنے کے لئے درکار ریگولیٹری تبدیلیاں اور پالیسی سے نمٹا جائے گا۔
  •  اس مشن کے لئے سرمایہ کاری  کے واسطے متعلقہ وزارتوں/ محکموں/ ایجنسیوں اور وزارت خزانہ سمیت تمام شراکتداروں کے ساتھ کام کیاجائے گا۔

سال

2014

2019

موبائل صارفین لاکھوں میں  30 فیصد کی ترقی

907.42

1173.75

انٹر نیٹ صارفین لاکھوں میں 165 فیصد کی ترقی

251.59

665.31

براڈ بینڈ صارفین ( لاکھوں میں)530 فیصد کی ترقی

99.2

625.42

 20 فیصد کی ترقی (%) ٹیلی کثافت

75.23 %

90.52 %

31 فیصد کی ترقی (%)رورل ٹیلی کثافت

44.01 %

57.59 %

اعداد وشمار کی کھپت( جی بی فی صارف فی ماہانہ) فیصد کی ترقی1120

0.80 جی بی سے کم

9.77 GB

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*********

U – 5899



(Release ID: 1596777) Visitor Counter : 242


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali