وزارت دفاع
ایئر مارشل ڈی چودھری نے نیشنل ڈیفنس کالج کے نئے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھال لیا
प्रविष्टि तिथि:
16 DEC 2019 7:28PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 16 دسمبر / ایئر مارشل ڈی چودھری نے آج یہاں وائس ایڈمیرل سری کانت سے نیشنل ڈیفنس کالج کے کمانڈنٹ کاعہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس تقرر سے قبل ایئر مارشل چودھری ویسٹرن ایئر کمانڈ، نئی دلّی کے ہید کوارٹرز میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر تھے۔
ایئر مارشل چودھری نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم ہیں اور انہیں 22 دسمبر، 1983 کو بھارتی فضائیہ میں فائٹر کے طور پر کمیشن ملا تھا ۔ ایئر مارشل چودھری رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے سابق فارغ التحصیل طالب علم، لندن کے کنگس کالج سے اسٹریٹجی اینڈ انٹر نیشنل سیکورٹی میں گریجویٹ ہیں اور انہوں نے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم فل کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔
نیشنل ڈیفنس کالج کا قیام 27 اپریل، 1960 کو عمل میں آیا تھا اور یہ وزارت دفاع کے تحت ایک پریمیر ادارہ ہے ا ور قوم کا اسٹریٹجک ایجوکیشن یعنی حکمت عملی سے متعلق تعلیم کا سب سے زیادہ نشستوں کا حامل ادارہ ہے۔ اس کے با وقار ”نیشنل سیکورٹی اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز“ کے 47 ہفتے پر مشتمل سالانہ کورس کی ملکی اور بین الاقوامی طور پر بہت مانگ ہے۔اس سابق طلباء کی تعداد تقریباً چار ہزار ہے جس میں چار ریاستی سربراہان، ملک اور بیرون ملک متعدد مسلح افواج کے سربراہان، متعدد اعلیٰ رینکوں کے حامل ملٹری اور سول افسران، اسٹیٹس مین اور پبلک سرونٹ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
U.5881
م۔ ر۔ر۔
(रिलीज़ आईडी: 1596702)
आगंतुक पटल : 115