مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

دہلی میٹرو کے مرحلہ IV   کے ترجیحی کوریڈور کے فنڈنگ پیٹرن کو کابینہ کی منظوری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 DEC 2019 6:23PM by PIB Delhi

 نئی دہلی  ،11 دسمبر : وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے دہلی میٹرو کے فیز IV  کے ترجیحی پروجیکٹوں جن کے نام ، (1) ایروسٹی سے تغلق آباد تک ، (2) آرکے آشرم سے جنک پوری ( مغرب ) تک ، اور (3)  مکندپورسے موج پورتک ، جس کے لئے زمین کی لاگت کے تناسب کا حصہ حکومت ہند اور قومی خطہ راجدھانی دہلی کی حکومت ( جی این سی ٹی ڈی ) کے درمیان 50:50 ہے کے فنڈنگ پیٹرن کے نظرثانی کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ یہ میٹروریل پالیسی 2017میں ترمیمات کے سلسلے میں ہے اوریہ صرف سپریم کورٹ کے 6ستمبر2019 کے حکم پرعملدرآمد  میں   دہلی کے لئے قابل عمل ہے ۔

پروجیکٹ کی کل لاگت 24948.65کروڑروپے ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ مرکزی حکومت کے موجودہ تعاون 4154.20کروڑروپے میں اضافہ کرکے 4643.638کروڑروپے کردیاگیاہے جس کے نتیجے میں 489.438کروڑروپے ہوگیاہے ۔ باہمی /کثیرسطحی ایجنسیوں سے بیرونی قرض کی رقم جسے ڈی ایم آرسی کو اداکرنا ہے ، موجودہ 11462.60کروڑروپے سے بڑھ کر 12930.914کروڑروپے ہے اس طرح خالص اضافہ 1468.314کروڑروپے کا ہواہے ۔

( م ن ۔ش  س۔ ع آ)

U-5764


(ریلیز آئی ڈی: 1596046) وزیٹر کاؤنٹر : 104