کابینہ
کابینہ نے انڈیا انفراسٹرکچرفائنانس کمپنی لمٹیڈ(آئی آئی ایف سی ایل) کو اتھارائزڈز سرمائے اور ایکویٹی تعاون میں اضافے کی تجویز کو منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2019 6:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11؍دسمبر:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی کابینہ نےآئی آئی ایف سی ایل کو اضافی ایکویٹی تعاون مہیا کرانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافی تعاون، مالی سال 20-2019 میں 5300کروڑ روپے اور مالی سال 21-2020 میں 10,000کروڑ روپے ہے۔ اس تعاون کو ریگولر بجٹ تعاون یا ری کیپٹلائزیشن بانڈز کو جاری کرنے کے ذریعہ فراہم کیا جائے گا۔ اس متعلق اوقات، اصول و ضوابط، اقتصادی امور کے محکمے کے ذریعے طے کئے جائیں گے۔ کابینہ نے آئی آئی ایف سی ایل کے اتھارائزڈ سرمائے کو بھی 6000کروڑ روپے سے بڑھا کر25,000کروڑ روپے کردیا ہے۔
اہم اثرات:
اس تعاون کی منظوری سے آئی آئی ایف سی ایل کو مطلوبہ قرض کے لیے ہیڈروم بنانے میں مدد ملے گی۔ اس طرح وہ آئندہ پانچ سال میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں حکومت کے ہدف شدہ سرمائے 100 لاکھ کروڑ روپے کے ساتھ بنیادی ڈھانچہ بڑے ٹکٹ پروجیکٹوں کو فائنانس کرنے کے اہل ہوجائے گا۔
********
م ن۔ش ت۔ن
U: 5772
(रिलीज़ आईडी: 1596038)
आगंतुक पटल : 119