امور داخلہ کی وزارت

خواتین کے خلاف جرائم روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات

Posted On: 10 DEC 2019 1:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،10 دسمبر : داخلی امورکے مرکزی وزیرمملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ حکومت خواتین کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ملک بھرمیں خواتین کے سلامتی اورتحفظ کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں جو حسب ذیل ہیں ۔

*فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2013جنسی جرائم کو موثرطورپرروکنے  کے لئےلاگو کیاگیاتھا۔ مزید یہ کہ فوجداری قانون ترمیمی قانون 2018نافذکیاگیاتھاتاکہ 12سال سے کم عمرکی لڑکی کی عصمت دری کے لئے سزائے موت سمیت   زیادہ سخت تعزیری شقوں کی تجویز کی تجویز کی جاسکے ۔ اس قانون میں یہ مشروط قرارداد بھی دی گئی ہے کہ ہردومہینے کے اندرتحقیقات اورمقدمے کی کارروائی مکمل کی جائے ۔

*ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم شکایت موصول ہونے والے  مقامات کاپتہ لگانے کے لئے کمپیوٹرکی مددسے  امداد بھیجنے کے ساتھ  تمام ہنگامی حالات کے لئے پورے ملک میں واحد  بین الاقوامی طورپر تسلیم کئے گئے نمبر( 112) بیس سسٹم فراہم کرتاہے ۔

*اسمارٹ پولیسنگ اورتحفظ کے بندوبست کی مدد کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 8شہروں میں ،جن میں احمدآباد ،بینگلورو، چنئی ، دہلی ، حیدرآباد ، کولکاتہ ، لکھنؤ اورممبئی شامل ہیں ، پہلے مرحلے میں سیف سٹی پروجیکٹ  منظورکئے گئے ہیں ۔

*وزارت داخلہ نے فحش متن کی رپورٹنگ کے لئے شہریوں کے واسطے 20ستمبر ، 2018 کو ایک سائبرکرائم پورٹل کا آغاز کیاتھا ۔

*مرکزی وزارت داخلہ نے 20ستمبر ، 2018 کو جنسی مجرموں سے متعلق قومی ڈاٹابیس ( این ڈی ایس او ) کاآغاز کیاہے تاکہ قانون نافذ کرنےوالی ایجنسیوں کے ذریعہ ملک بھرمیں جنسی مجرموں کی تحقیقات اوران کا پتہ لگانے میں آسانی ہو۔

*ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کی آسانی کے لئے   19  فروری ، 2019 کو پولیس کے لئے ایک آن لائن اینالیٹک ٹول جسے انویسٹی گیشن ٹریکنگ سسٹم برائے  جنسی مجرموں کہاجاتاہے ، آغاز کیاگیاتھاتاکہ فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2018 کے مطابق جنسی دست درازی کے معاملوں میں تحقیقات کی  بروقت نگرانی اور اس کا پتہ لگایاجاسکے ۔

*ملک بھرمیں یکم اپریل ، 2015 کے بعد سے ون اسٹاپ سینٹراوایس سی اسکیم نافذکی جارہی ہے جو طبی امداد ، پولیس امداد ،قانونی کانسلنگ /عدالت کے مقدمے کے بندوبست، سائکو۔ سماجی کانسلنگ اور ایک روف کے تحت تشدد سے متاثرہ خواتین کو عارضی پناہ دینے جیسی مربوط خدمات فراہم کرنے کے لئے خاص طورپرڈیزائن تیارکی گئی ہے ۔ دستیاب اطلاع کے مطابق حکومت ہند نے 728ون اسٹاپ سینٹراسکیم کو منظوری دی ہے اور 595ون اسٹاپ سینٹرملک میں کام کررہے ہیں ۔

  • *مذکورہ بتائے گئے اقدامات کے علاوہ  امورداخلہ کی مرکزی وزارت نے خواتین کے خلاف جرائم سے نمٹنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کی مدد کے لئے وقتافوقتاایڈائریز بھی جاری کی ہیں جو www.mha.gov.in. پردستیاب ہے ۔

******

U-5688



(Release ID: 1595761) Visitor Counter : 118