نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ ہند نے نو جوانوں کو سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے کام کرنے کی تلقین کی
طلباء کو بھارتی اقدار مثلاً خواتین، استادوں ،بزرگوں اور فطرت کی تعظیم کرنا سکھایا جائے: نائب صدر جمہوریہ ہند
خواتین کے خلاف ذہن تبدیل کئے جانے کی ضرورت
خواتین کو با اختیار بنائے بغیر قوم کی ترقی ممکن نہیں: نائب صدر جمہوریہ
سمبیوسس انٹر نیشنل (ڈیمڈ یونی ورسٹی) کے 16 ویں جلسہ تقسیم اسناد سے نائب صدر جمہوریہ ہند کا خطاب
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 DEC 2019 4:39PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 08 دسمبر / نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم۔ وینکیا نائیڈو نے جنس پر مبنی عدم مساوات، ذات پات اور خواتین کی بے حرمتی جیسی سماجی برائیوں کو ختم کر کے قوم کو معیاری بنانے کے لئے نو جوانوں کو کام کرنے پر زور دیا۔
نائب صدر جمہوریہ ہند نے معاشرے میں گراوٹ خاص طور پر خواتین کے تئیں بد عنوانیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف ظلم و زیادتی کے خاتمے کے لئے فقط بل یا ایکٹ ہی کافی نہیں ہے۔ انہوں نے اس طرح کے واقعات اور نظریات کے خاتمے کے لئے لوگوں کو ذہن تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آج پونے میں سمبیوسس انٹر نیشل (ڈیمڈ یونی ورسٹی) کے 16 ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے تعلیمی اداروں، اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو خواتین، اساتذہ اور بزرگوں کی تعظیم کرنے کی تعلیم دیں۔
جناب نائیڈو نے ملک میں ثقافتی تجدید نو اور بھارت کے قدیم اخلاقیات اور اقدار کی بحالی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے ماضی کے راستے کی جانب واپس ہوں۔
خواتین کو با اختیار بنائے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تغیر پذیر کنبوں، اقتصادیات اور معاشرے میں بڑے پیمانے پر فلاح و بہبود تب تک ممکن نہیں ہے، جب تک کہ خواتین کو با اختیار نہ بنایا جائے۔ نائب صدر جمہوریہ نے یونی ورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں سے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔
اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اس شہر پر خصوصی توجہ مرکوز کی اور طلباء کو قوم اور تمام انسانیت کے لئے کام کرنے والے ان دو حوصلہ مند شخصیتوں کے بارے میں واقفیت حاصل کرنے کی نصیحت کی۔
نائب صدر جمہوریہ ہند نے آج سولہویں جلسہ تقسیم اسناد کے دوران شہرت یافتہ سائنس داں ڈاکٹر ٹیسی تھامس، معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جناب جاوید اختر،کو یونی ورسٹی سے ڈاکٹریٹ آف لٹریچر (اعزازی ڈگری) حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
اس تقریب میں بھوٹان، ملاوی، سوڈان، جاپان اور دیگر ممالک کے طلباء اپنے اپنے ملکوں کے پرچم تلے نائب صدر جمہوریہ ہند کی تعظیم کے لئے موجود تھے۔ بورڈ آف ڈائرکٹرز، محکموں کے سربراہان، فیکلٹی اور تقریباً 85 ملکوں کے طلباء اور ملک کے مختلف حصوں سے سمبوسیس اداروں کے زائد از دس ہزار طلباء نے اس جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔
U.5650
(ریلیز آئی ڈی: 1595514)
وزیٹر کاؤنٹر : 112