کابینہ

مرکزی کابینہ نے انتخابات کے بندوبست اور انتظام کے شعبے میں باہمی اشتراک و تعاون کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور الیکشن کمیشن آف مالدیپ کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 04 DEC 2019 1:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،04؍دسمبر:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے انتخابات کے بندوبست اور انتظام کے شعبے میں باہمی اشتراک  وتعاون کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور الیکشن کمیشن آف مالدیپ کے درمیان مفاہمت نامے کی تجویز کو اپنی منظوری دی ہے۔ اس  مفاہمت نامے کے تحت انتخابی طریقہ کار کے انتظام وانصرام اور تکنیکی ترقی کے شعبے میں معلومات اور تجربات کے باہمی تبادلے ، اطلاعات کے  تبادلے میں آپسی تعاون، ادارہ جاتی استحکام لانا اور صلاحیت سازی و عملے کی تربیت  میں تعاون فراہم کرنااور مسلسل مشاورت کے انعقاد جیسے امور شامل ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان  اس مجوزہ مفاہمت نامےسے دوطرفہ اشتراک و تعاون کو فروغ حاصل ہوگا، جس کا مقصد الیکشن کمیشن آف مالدیپ کے لئے تکنیکی امداد؍صلاحیت میں تعاون فراہم کرنا ہے۔علاوہ ازیں اس کا مقصددونوں ملکوں کے درمیان انتخابات کے بندوبست اور انتظام کے شعبے میں باہمی اشتراک و تعاون کو  مزیدمستحکم کرنا ہے۔

********

 

 

م ن۔م ع۔ن ا

U: 5552



(Release ID: 1594946) Visitor Counter : 93