صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

59 ویں این ڈی سی کورس کے فیکلٹی اور کورس کے ممبروں نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 21 NOV 2019 2:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21/ نومبر۔این ڈی سی کے 59 ویں کورس کے فیکلٹی اور کورس کے ممبروں نے آج راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی کامیابی کا دارومدار کا اس بات پر ہے کہ کس طرح موثر طریقہ سے دستیاب تمام مسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ ان وسائل میں سب سے اہم انسانی وسیلہ ہے۔ قومی سلامتی کے لئے انسانی وسیلہ  کا فروغ کا کام این ڈی سی کو سونپا گیا ہے یہ نہ صرف مسلح افواج اور شہری خدمات کے سینئر افسروں کو معلومات فراہم کرتاہے بلکہ دوست ملکوں کو بھی قومی مقاصد سے متعلق پالیسی فیصلوں میں ان کی مدد کرتا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ فوجی معاملات اور عالمگیرت میں پیش رفت کے ساتھ ہی مسلح افواج کے رول کو روایتی فوجی معاملات سے کہیں زیادہ توسیع دی گئی ہے ۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ پیچیدہ دفاعی اور سیکوریٹی ماحول میں مستقبل کے تنازعات(جھگڑے) کو ایک زیادہ مربوط کثیر ریاستی اور کثیر ایجنسی اپروچ کی ضرورت ہوگی۔ لہذا این ڈی سی کورس ایک جامع طریقے پر پیچیدہ سیکورٹی  ماحول سے نمٹنے کے لئے کلیدی لیڈرس کے طور پر فوجی اور سول سروسز کے افسروں کو تیار کرنے کے لئے ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔

*********

 

 (م ن۔ح ا۔ر ض۔  )

U – 5281



(Release ID: 1592803) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali