امور داخلہ کی وزارت
کابینہ نے ایک تجویز کو پچھلی تاریخوں سے منظوری دی ہےجسے 1961 کے ضابطوں کے تحت حکومت ہند کے (تجارت کے لین دین) کے رول نمبر 12 کے تحت منظوری دی گئی تھی۔ یہ تجویز قانون کی دفعہ 3 سے متعلق جموںو کشمیر کی تنظیم نو کے قانون 2019 کی شقوں کو لاگو کرنے کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات کو دور کرنے کے لئے منظور کی گئی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 NOV 2019 10:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،20 نومبر :صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کی سفارش پر دستور ہند کی دفعہ 370 کے تحت ایک اعلان نامہ جاری کیا اور جموںو کشمیر کی تنظیم نو سے متعلق قانون 2019 کو منظوری دی۔ اس کے مطابق جموںو کشمیر سابقہ ریاست کی ، 31 اکتوبر 2019 کو، جموں وکشمیر کے ، مرکز کے زیر انتظام نئے علاقے اور لداخ کی ، مرکز کے زیرانتظام نئے علاقے کے طور پر تنظیم نو کی گئی۔
لداخ کا مرکز کے زیرانتظام نیا علاقہ دو اضلاع کرگل لیہہ پر مشتمل ہے ، جموںو کشمیر کی بقیہ سابقہ ریاست جموںو کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام نئے علاقے میں ہے۔
1947 میں جموںو کشمیر کی سابقہ ریاست میں مندرجہ ذیل 14 اضلاع تھے ۔کٹھوعہ، جموں، اودھم پور، ریاسی، اننت ناگ، بارہمولہ، پنچھ، میر پور، مظفر آباد، لیہاند لداخ، گلگت ، گلگت وزارت، چلہاس اور قبائلی علاقہ۔
2019 تک جموں وکشمیر کی مختلف ریاستوں نے ان 14 اضلاع کے علاقوں کو 28 اضلاع میں بدل دیا۔ ان نئے اضلاع کے نام مندرجہ ذیل ہیں: کپواڑہ، باندی پور، گاندربل ، سری نگر، بڈگام، پلوامہ، شوپیاں، کلگام، راجوری، رام بن، ڈوڈہ، کشتوار، سامبا اور کرگل۔
ان میں سے کرگل ضلع اس وقت کے لیہہ اور لداخ ضلع کے علاقے سے بنایا گیا ہے۔ اسی طرح لداخ کے مرکز کے زیرانتظام نئے علاقے کے لیہہ ضلع کو جموں وکشمیر کی تنظیم نو (مشکلات کو دور کرتے ہوئے) دوسرے حکم نامے 2019 میں جو صدر جمہوریہ ہند نے جاری کیا ہے ، گلگت، گلگت وزارت، چلہاس اور 1947 کاقبائلی علاقہ شامل کیا جائیگا۔ یہ علاقے کرگل ضلع بنائے جانے کے بعد 1947 کے لیہہ اور لداخ ضلعوں کے بقیہ علاقوں کے علاوہ ہے۔
****
( م ن ۔ ا س ۔ ع ن)
U-5262
(ریلیز آئی ڈی: 1592740)
وزیٹر کاؤنٹر : 90