وزارت دفاع

صدر جمہوریہ انڈین نیول اکادمی کو صدر کا پرچم عطا کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 18 NOV 2019 1:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18 جولائی 2019،          صدر جمہوریہ ہند اور ہندوستان کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر جناب رام ناتھ کووند  20 نومبر 2019 بروز بدھ انڈین نیول اکادمی کو صدر کا پرچم عطا کریں گے۔صدر کا پرچم  اعلی ترین اعزاز ہے جو فوجی اکائیوں  کوعطا کیا جاتا ہے۔

ہندوستان کے جمہوریہ بننے سے قبل کنگس کلر (شاہ برطانیہ کے پرچم)۔ جو کہ خصوصی تقریبات کے مواقع کے لئے مخصوص ریجیمنٹل پرچم ہوتا ہے، کے ساتھ پریڈ کرنے  کی فوجی روایت تھی۔ہندوستانی بحریہ کے کمانڈرانچیف وائس ایڈمرل سر ایڈورڈ پیری نے 27 فروری 1951 کو وزیر دفاع کو ایک مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں انہوں نے تحریر کیا تھا کہ اگر صدر جمہوریہ ہند‘ہندوستانی بحریہ کو خصوصی پرچم عطا کریں تو یہ اس اکائی کےلئے انتہائی فخر کا  موقع ہوگا۔ یہ پرچم تقریباتی پریڈ کے دوران اہم مواقع پر اس خصوصی پرچم کے ساتھ پریڈ کیا جائے گا’۔اس مراسلے کے بعد ہندوستانی بحریہ تینوں افواج میں پہلی اکائی بنی جسے اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر راجندر پرساد کے ذریعہ 27 مئی 1951 کو صدر کا پرچم عطا کیا گیا۔بعدازاں ہندوستانی بحریہ کی جنوبی بحری کمان ،  مشرقی بحری کمان، مغربی بحری کمان، مغربی بحری بیڑے، مشرقی بحری بیڑے اور آبدوز  کو صدر کا پرچم عطا کیا جاتا رہا ہے۔

انڈین نیول اکیڈمی  کو صدر کا پرچم عطا کرنا تین مختلف مقامات کوچی، گوا اور ایزی مالا میں گزشت پچاس برسوں سے بحری افسران کی  ٹریننگ اور انہیں اہل بنانے میں ادارے کے ذریعے دی گئی گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے۔ نیول اکیڈمی  سب سے پہلے 1969 میں کوچی میں عارضی طور پر قائم کی گئی تھی۔ اس کے تربیت یافتگان کی تعداد میں اضافے کے ساتھ 1996 میں آئی این ایس منڈووی، گوا میں نیول اکیڈمی کو ازسر نو قائم کیا گیا۔ انڈین نیول اکیڈمی کو اس کی مستقل جگہ ریاست کیرلا کے ایزی مالا میں قائم کیا گیا اور 8 جنوری 2009 کو اس کا افتتاح ہوا۔

بیس نومبر 2019 بروز بدھ کو منعقد ہونے والی تقریب میں آئی این اے کے کیڈٹ پریڈ کریں گے۔ اس تقریب میں کیرلا کے گورنر، نیول اسٹاف کے سربراہ، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی وزرا اور ہندوستانی بحریہ کے اعلی حکام سمیت متعدد معززین شرکت کریں گے۔اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 5154


(रिलीज़ आईडी: 1591983) आगंतुक पटल : 117
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil