ریلوے کی وزارت
ریلوے کو اطلاعاتی ٹکنالوجی کے لحاظ سے آراستہ پیراستہ کرنے کی غرض سے بھارتی ریلوےنے تین آن لائن ایپلی کیشنس کل ہند پیمانے پر استعمال کےلئے جاری کیں
مذکورہ اپیلی کیشنس، پروجیکٹوں کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنائیں گے اورڈیجیٹل انڈیا کے عمل کو فروغ دیں گے
Posted On:
08 NOV 2019 2:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 نومبر 2019، بھارتی ریلوے نے ریلوے کو اطلاعاتی ٹکنالوجی کے ذریعہ مستحکم بنانے کی خاطر تین نئی اپیلی کیشنس کی شروعات کی ہے جو بھارتی ریلوے کی طرف سے شروع کئے جانے والے پروجیکٹوں کی مناسب نگرانی کو یقینی بنائیں گے اور ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن کو فروغ دیں گے۔ ان تین ایپلی کیشنس کی تفصیلات اور ان کی خصوصیات درج ذیل ہیں۔
- سی آر ایس سینکشن منیجمنٹ سسٹم: ریلوے کے اثاثوں کی تعمیر اور ان کی دیکھ ریکھ نیز ان کا درجہ بڑھانے کے معاملے میں سی آر ایس منظوری ایک اہم عنصر ہے۔ سی آر ایس منظوری نظام کے بارے میں ایک آن لائن ایپلی کیشن کو ترقی دی گئی ہے، جس کے تحت لیول کراسنگ (بند کرنے، چوکیدار تعینات کرنے اور تبدیل کرنے وغیرہ) اور چھوٹے پُلوں کی نگرانی کے تمام کام کئے جائیں گے۔ اس ایپلی کیشنس کے تحت جن دیگر کاموں کو ترقی دی جارہی ہے، ان میں ٹرینوں کے گھماؤ، لوپ لائنوں اور نئی لائنوں کی نگرانی اور لائنوں کو دوہرا کرنے کے کام بھی شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ کے فائدے مندرجہ ذیل ہوں گے۔
- سی آر ایس منظوری کے لئے کیسوں کی تیز رفتاری سے تیاری اور ان کی پروسیسنگ۔
- سی آر ایس کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کی تکمیل کی موثر نگرانی ۔
- سی آر ایس منظوری سے متعلق سرکولروں / چیک لسٹوں/ رہنما خطوط کا آن لائن ریکارڈ۔
- کیسوں کی نگرانی اور تقابلی کارکردگی کے بارے میں رپورٹوں کو انتظام۔
- ریل روڈ کراسنگ جی اے ڈی منظوری نظام: ریلوے کی وزارت اور سڑک ٹرانسپورٹ نیز شاہراہوں کی وزارت نے یہ آن لائن ای گورننس پلیٹ فارم پروجیکٹ تیار کیا تھا، جس کا مقصد روڈ اوور برجوں (آر او بی) / روڈ انڈر برجوں (آر یو ی) کی تعمیر سے متعلق جنرل اگریمنٹ ڈرائنگس (جی اےڈی) کی تیاری ، پروسیسنگ اور منظوری کو منظوری میں تیزی پیدا کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ 2014 سے کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ اب ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی آر او بی/ آر یو بی کی تعمیر کے کیسوں کا احاطہ کرنے کے لئے ایک ماڈیول کو ترقی دی گئی ہے۔
- تجاویز کی منظوری کے لئے ہر مرحلے پر ریلویز اور ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جوابدہی مقرر کی گئی ۔
- ساجھیداروں (ریلوے / ریاستوں) کے درمیان بہتر اور بروقت تعاون ۔
- ہر مرحلے پر میل اور ایس ایم ایس کے ذریعہ تجویز کی صورتحال کے بارے میں استعمال کرنے والوں کو معلومات کی سہولت۔
- پوری تجویز کی منظوری زیادہ سے زیادہ 60 دن میں ملنی چاہیے۔ تجویز اور متعلقہ شخص کے بارے میں پوری معلومات تجویز کے ساتھ ہی دی جائے گی۔
- تعمیر کے لئے ٹی ایم ایس: یہ ایپلی کینشنس تعمیراتی / پروجیکٹ تنظیموں کے ذریعہ تعمیر کئے جانے والے نئے اثاثوں کے سلسلے میں بنائی گئی ہے۔تعمیر کے مرحلے میں اور اثاثوں کی تکمیل پر اس سے متعلق تمام معلومات ماسٹر ڈاٹا میں باقاعدہ طور پر پُر کی جائے گی۔ یہ کام تعمیراتی اہلکاروں کی جانب سے اوپن لائن اہلکاروں کے ذریعہ قطعی جانچ اور ٹیسٹ سے پہلے انجام دیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کے فائدے منددرجہ ذیل ہیں:
- متعلقہ جگہ پر ہی معلومات کی تصدیق ۔
- ڈاٹا بھرنے میں آسانی اور تال میل۔
- بھرے جانے والے ڈاٹا کی آسانی کے ساتھ چکنگ/ تصدیق۔
- ملکیت اور ذمہ داری کے ہر ڈاٹا کی تشریح/ ایپلی کیشن کے ڈیزائن میں کردی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ج۔ن ا۔
U- 5015
(Release ID: 1591071)
Visitor Counter : 102