محنت اور روزگار کی وزارت

کابینہ نے بھارت اور جرمن ایجنسی کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت کے متقاضی امراض، بحالیات اور پیشہ ورانہ تربیت کے مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 06 NOV 2019 8:43PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 06 نومبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور جرمن ایجنسی کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت کے متقاضی امراض، بحالیات اور بیمہ شدہ معذور افراد کی  پیشہ ورانہ تربیت سے متعلق مفاہمت نامے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

            فوائد:۔ ڈی جی یو وی کے ساتھ مفاہمت نامہ، جو کہ اوکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ (او ایس ایچ اور سماجی تحفظ کے شعبے میں جرمنی میں کام کرنے والی مہارت کی حامل ایک کمپنی ہے، اس کے ساتھ کام کرنے سے وسیع پیمانے پر درج ذیل مدد ملے گی:۔

i           طبی بحالیات، پیشہ ورانہ اور  بیمہ شدہ معذور افراد کی سماجی باز۔ آباد کاری سے متعلق سرگرمیوں کا فروغ اور معلومات کے تبادلے ۔

ii          پیشہ ورانہ مہارت کے متقاضی امراض سے تحفظ، جانچ اور علاج وغیرہ۔

            اہم اثرات :۔

            معلومات کے باہم  تبادلے اور اشتراک سے بیمہ شدہ معذور افراد کی سماجی باز آباد کاری، تحفظ، تدارک اور پیشہ ورانہ مہارت کے متقاضی امراض کے علاج کی صلاحیت سازی  میں اضافہ ہو گا۔

           

۔۔۔۔۔۔

U.4970

 

 

 



(Release ID: 1590822) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu