وزارت خزانہ
مرکزی کابینہ نے آمدنی پر ٹیکس کے تعلق سے مالی بدعنوانی کی روک تھام اور دوہری ٹیکس کاری سے بچاؤ کے لئے ہندوستان اور برازیل کے درمیان قرارداد میں ترمیم کے پروٹول کی منظوری دی
Posted On:
06 NOV 2019 8:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6 نومبر 2019، مرکزی کابینہ نے آمدنی پر ٹیکس کے تعلق سے دوہری ٹیکس کاری کو ختم کرنے اور مالیاتی ٹیکس چوری کو روکنے کے لئے ہندوستان اور برازیل کے درمیان معاہدے میں ترمیم کے پروٹوکول کو منظوری دے دی ہے۔
عمل درآمد کی حکمت علی اور نشانہ
مرکزی کابینہ کی منظوری کے بعد پروٹوکول کے نفاذ سے سب سے زیادہ ضروری کارروائیاں مکمل کرلی جائیں گی اور عمل درآمد پر نظر رکھی جائے گی اور متعلق وزارت اس کی رپورٹ پیش کرے گا۔
خصوصی اثرات
دوہری ٹیکس کاری کے خاتمے سے متعلق معاہدے (ڈی ٹی اے سی) کے ضابطوں میں بین الاقوامی معیارات کے مطابق تازہ کاری کرنے سے ہندوستان اور برازیل فیڈریٹیو جمہوریہ کے بیچ دوہری ٹیکس کاری ختم ہوجائے گی۔ ڈی ٹی اے سی کے ذریعہ ٹھیکہ تیار کرنے والے ملکوں کے بیچ ٹیکس کے حقوق کی واضح اختیار کاری سے دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ٹیکس کی عدمیت کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔ اس پروٹوکول کے وسیلے سے سود ، رائلٹی اور ٹکنیکل سروس فیس پر ماخذ ملک کی ٹیکس شرحوں میں کمی کے ذریعہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔
نکتہ وار تفصیل
ہندوستان اور برازیل کے درمیان موجودہ ڈی ٹی اےسی پر 26 اپریل 1988 کو دستخط کئے گئے تھے اور اطلاعات کے باہمی تبادلے کے تعلق سے 15 اکتوبر 2013 کو ایک پروٹروکول کے ذریعہ اس میں ترمیم کی گئی تھی۔
ترمیم شدہ ڈی ٹی اے سی، جی۔20 آئی سی ٹی بیس ایروجن پرافٹ شفٹنگ (بی ای پی ایس) اسکیموں کے کم سے کم معیارات اور دیگر سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔س ش۔ن ا۔
U- 4990
(Release ID: 1590805)
Visitor Counter : 48