وزیراعظم کا دفتر

تھائی لینڈ کے اپنے دورے سے قبل روانگی سے متعلق وزیراعظم کا بیان

Posted On: 02 NOV 2019 11:00AM by PIB Delhi

نئی دہلی،02  نومبر  / تھائی لینڈ کے اپنے دورے سے قبل وزیراعظم جناب نریندر مودی کے روانگی سے متعلق بیان کا متن درج ذیل ہے۔

‘‘ 3 نومبر کو 16ویں آسیان –انڈیا سربراہ کانفرنس اور چار نومبر کو 14ویں مشرقی ایشیائی سربراہ کانفرنس اور ایک علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) معاہدے کے سلسلے میں بات چیت کرنے والے ممالک کی تیسری سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے میں کل بینکاک کے لیے سفر کروں گا۔

اس دورے کے دوران میں ان اور متعلقہ سربراہ میٹنگوں کے لیے بینکاک میں موجود دیگر عالمی لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں بھی کروں گا۔

آسیان سے متعلق سربراہ میٹنگیں ہمارے سفارتی پروگرام کا ایک ضروری حصہ اور ہماری ایکٹ – ایسٹ پالیسی میں ایک اہم عنصر ہیں۔

آسیان کے ساتھ ہماری شراکت داری کنکٹیویٹی ، صلاحیت سازی، کامرس اور ثقافت کے کلیدی ستونوں کے اطراف میں تیار ہوئی ہیں۔ جنوری 2018 میں ہم نے نئی دلی میں ایک خصوصی یادگاری سربراہ کانفرنس میں آسیان کے ساتھ اپنی ڈائیلاگ پارٹنرشپ کی 25ویں سالگرہ منائی جس میں دس کے دس آسیان ممالک کے لیڈروں کو ہمارے یوم جمہوریہ کےموقع پر  مہمان خصوصی کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔

آسیان شراکت داروں کے ساتھ میں اپنے تعاون کی سرگرمیوں کا جائزہ لوں گا اور آسیان کے میکینزم کو مضبوط کرنے ، کنکٹی ویٹی  (سمندری، خشکی، فضائی ڈیجیٹل اور عوام سے عوام کی کنکٹی ویٹی ) کو وسعت دینے ، اقتصادی شراکت داری کو گہرا بنانے اور سمندری تعاون کو وسعت دینے کے منصوبوں کی جانچ کرونگا ۔

مشرقی ایشیائی سربراہ کانفرنس ای اے ایس آج علاقائی تعاون کے آر کیٹیکچر میں غیرمعمولی طور پر ایک نمایاں عنصر ہے۔ لیڈروں کے ذریعے چلایا جانے والا یہ ایسا ڈھانچہ ہے جو آسیان پر مرکوز ہے اور اس میں ارکان کے طورپر خطے کے بڑے ممالک یا اس میں دلچسپی رکھنے والے ممالک شامل ہیں۔ ای اے ایس کے ایجنڈے پر ہم اہم علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لیں گے اور اپنے موجودہ پروگراموں اور پروجیکٹوں کی صورتحال کی جانچ کریں گے۔ میں اپنی ہند بحرالکاہل اسٹریٹیجی  پر بھی توجہ مرکوز کروں گا، جس پر ای اے ایس میں آسیان شراکت داروں اور دیگر کے ساتھ مضبوط تال میل کی بات جان کر مجھے خوشی ہوئی ہے۔

آر سی ای پی سربراہ کانفرنس میں ہم آر سی ای پی مذاکرات  میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ اس سربراہ کانفرنس کے دوران ہم اشیاء خدمات اور سرمایہ کاری میں تجارت میں ہندوستان کی تشویشات  اور مفادات کو پوری طرح شامل کیے جانے سمیت تمام معاملات پر غور کریں گے۔

میرے دورے کے دیگر عناصر میں چار نومبر کو ایک خصوصی لیڈروں کے ظہرانے کی تقریب ، جس کا انعقاد آسیان کے چیئر کے طور پر تھائی لینڈ کے وزیراعظم کریں گے، میں شرکت شامل ہے۔

میں 2 نومبر کو تھائی لینڈ میں ہندوستانی برادری کے ذریعے منعقدہ ایک استقبالیے میں بھی شرکت کروں گا۔ ہند نژاد لوگوں اور غیر مقیم ہندوستانیوں نے تھائی لینڈ اور حکومت تھائی لینڈ کے ساتھ ہندوستان کے اہم تعلقات کے سلسلے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                                                            U-4893

 



(Release ID: 1590119) Visitor Counter : 126