وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے یوم قومی اتحاد کا حلف دلایا۔
Posted On:
31 OCT 2019 11:49AM by PIB Delhi
رکشا منتری (وزیردفاع) جناب راج ناتھ سنگھ نے سردار بلبھ بھائی پٹیل کے 144ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزارت دفاع کے فوجی اور شہری افسران اور عملے کو یوم قومی اتحاد کا حلف دلایا۔ رکشا منتری موصوف نے اس موقع پر موجود افسران کے ساتھ موجودہ متحدہ ہندوستان کے معمار کو یاد کرتے ہوئے ملک وقوم کے اتحاد، یکجہتی اور سلامتی کی ہر قیمت پر حفاظت کرنے کا حلف لیا۔
واضح ہو کہ ہندوستان کے پہلے وزیردفاع ہونے کی حیثیت سے آنجہانی سردار پٹیل نے ملک کی 560 سے زائد ریاستوں کو ہندوستان میں شامل کیا تھا۔ سرکار نے 2014 میں طے کیا تھا کہ ہندوستان کے مردآہن سردار بلبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کو یوم قومی اتحاد کے طور پر منایا جائے گا۔
اس موقع پر رکشا منتری موصوف نے سابق وزیراعظم ہند آنجہانی اندراگاندھی کو بھی ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
یوم قومی اتحاد کی حلف برداری کی تقریب میں چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل بپن راوت، سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار، سابق فوجیوں کے فلاح وبہبود کی سکریٹری محترمہ سنجیونی کٹی، دفاعی مالیات کے محکمہ کی سکریٹری محترمہ گارگی کول، وائس چیف آف دی نول اسٹاف وائس ایڈمرل جی اشوک کمار اور دیگر سینئر شہری اور فوجی افسران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔س ش۔ ت ع۔
U-4847
(Release ID: 1589708)
Visitor Counter : 84