وزارت دفاع
ہند-فرانس مشترکہ مشق شکتی-2019
Posted On:
28 OCT 2019 5:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28؍اکتوبر:ہندوستان اور فرانس کے درمیان ‘شکتی مشق’کے سلسلے کا آغاز 2011ء میں ہوا تھا۔ یہ ہر دو سال پر ہونے والی مشق ہے، جس کا انعقادیکے بعد دیگرے ہندوستان اور پھر فرانس میں ہوتا ہے۔شکتی -2019ء مشق جزو کے طور پر فرانسیسی فوجی دستے ہندوستانی دستوں کے ساتھ ٹریننگ کے لئے 26اکتوبر 2019ء کو ہندوستان پہنچے۔ اس دو فریقی تربیتی مشق کا انعقاد راجستھان میں واقع مہاجن فیلڈ فائرنگ رینجز کے فورین ٹریننگ نوڈ پر ہوگا۔اس مشق میں سپت شکتی کمان کے سکھ ریجمنٹ کا ایک دستہ ہندوستانی فوج کی نمائندگی کرے گا۔فرانسیسی فوجی وفد کی نمائندگی چھٹے آرمرڈ بریگیڈ کے اکیسویں میرین انفینٹری ریجمنٹ سے وابستہ فوجی کریں گے۔یہ دوفریقی مشق 21اکتوبر 2019ء سے 13 نومبر 2019ء تک ہوگی۔
اس مشترکہ مشق میں اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت نصف ریگستانی علاقے کے پس منظر میں انسداد دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اس ٹریننگ میں بنیادی طورپر اعلیٰ معیار کی جسمانی فٹ نس ، ڈرل اور ٹیکٹیکل لیول کے اشتراک اور ایک دوسرے کے بہترین طورطریقوں سے سبق سیکھنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔اس مشق کا مقصد باہمی سمجھ، باہمی تعاون اور دونوں افواج کے درمیان انٹر آپریبلٹی کو فروغ دینا ہے۔اس مشق کا اختتام چھتیس گھنٹے طویل ویلیڈیشن مشق پر ہوگا، جوکہ دیہی کمین گاہوں سے دہشت گردوں کے خاتمے پر مشتمل ہوگا۔
کرنل امن آنند
عوامی رابطہ افسر(آرمی)
****************
م ن۔م م۔ن ع
U:4802
(Release ID: 1589400)
Visitor Counter : 157