بھاری صنعتوں کی وزارت
معذور افراد کی طرف سے خریدی جانے والی موٹر گاڑیوں کے لئے نظر ثانی شدہ رعایتی جی ایس ٹی رہنما خطوط
Posted On:
25 OCT 2019 11:41AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25/اکتوبر۔ بھارت سرکار کی بھاری صنعتوں اور سرکاری کارخانوں کی وزارت کے بھاری صنعت کے محکمہ نے وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن نمبر 14.2019 برائے مربوط ٹیکس شرح مجریہ 30.9.2019 نظر ثانی شدہ رہنما خطوط مشتہر کئے ہیں۔ یہ رہنما خطوط 40 فیصد یا اس سے زیادہ ہڈیوں کی معذوری رکھنے والے افراد کے لئے موٹر گاڑیاں خریدنے پر جی ایس ٹی کی رعایتی شرح کے بارے میں ہیں۔
نظر ثانی شدہ رہنما خطوط ویب سائٹ www.dhi.nic.in پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔ تمام مجاز افراد جو ہڈیوں کے تعلق سے معذوری میں مبتلا ہیں، اس رعایت سے ضروری دستاویزات داخل کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دستاویزات کی تفصیل اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ ج۔ م ر(
U-4774
(Release ID: 1589208)
Visitor Counter : 109