وزارت اطلاعات ونشریات

50ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا نے ‘سینما کی مسرت’ کے مرکزی خیال پر کھلے میں نمائش کی جانے والی فلموں کی فہرست جاری کی۔


دو مقامات پر 14 فلمیں دکھائی جائیں گی۔
اس سیکشن میں پڑوسن اور چلتی کا نام گاڑی جیسی مایہ ناز کلاسک فلمیں شامل ہیں۔

Posted On: 22 OCT 2019 11:16AM by PIB Delhi

نئی دلی،22اکتوبر۔

ہندوستان کے 50ویں  بین الاقوامی فلمی میلے (انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا)نے اس فلمی میلے میں کھلے میں دکھائی جانے والی فلموں (اوپن ایئر اسکریننگ)  کا اعلان کردیا ہے۔  واضح ہو کہ ہندوستان کا بین الاقوامی فلمی میلہ اس سال 20 سے 28 نومبر 2019 تک اپنی گولڈن جوبلی تقریبات  منائے گا۔  یاد رہے کہ بین الاقوامی فلمی میلہ (آئی ایف ایف آئی) ہر سال فلموں کے شائقین کو سنیما سے لطف اندوز کرانے کی غرض سے کھلے میں ان فلموں کی نمائش کا اہتمام کرتا ہے۔

50ویں آئی ایف ایف آئی کے لیے اس سال کھلے  میں نمائش کی جانے والی فلموں کا مرکزی خیال  ‘سنیما کا لطف و مسرت’ ہوگا۔اپنے دور کی سدابہار مزاحیہ فلمیں اس میلے میں انڈین  پنورما کے تحت نمائش کی جائیں گی۔  اس سال فلموں کی نمائش کا انتظام جاگرس پارک (الٹینو پنجم) اور میرابیچ-پنجم میں 21 نومبر سے 27نومبر 2019  تک کیا جائے گا۔  جوگرس پارک میں دکھائی جانے والی فلموں میں مزاحیہ اور اس سے متعلق سدابہار فلمیں اور  میرامار بیچ اور انڈین پنورما  سیکشن کے تحت چنندہ  فلمیں نمائش کی جائیں گی۔  کھلے میں نمائش کی جانے والی فلمیں سبھی لوگ دیکھ سکیں گے اور اس کے لیے کسی اندراج وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوگی اور داخلہ بھی مفت ہوگا۔

جاگرس پارک الٹینو میں دکھائی جانے والی فلمیں :

* چلتی کا نام گاڑی (1958)

* پڑوسن (1968)

* انداز اپنا اپنا (1994)

* ہیرا پھیری (2000)

* چنئی ایکسپریس (2013)

*  بدھائی ہو(2018)

*   ٹوٹل دھمال (2019)

میرامار بیچ پر کھلے میں دکھائی جانے والی فلمیں:

  • نچومیا کمپاسر (کوکنی)
  • سپر30 (ہندی)
  • آنندی گوپال (مراٹھی)
  • اُری-دی سرجیکل اسٹرائک(ہندی)
  • ہیلارو (گجراتی)
  • گلی بوائے (ہندی)
  • ایف2-فن اینڈ فرسٹریشن (تیلگو)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-4694

 



(Release ID: 1588695) Visitor Counter : 184