وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر برائے فروغ وسائل انسانی نے آئی آئی آئی ٹی کوآرڈی نیشن فورم کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی

प्रविष्टि तिथि: 16 OCT 2019 7:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 اکتوبر:مرکزی وزیر برائے فروغ وسائل انسانی جناب رمیش پوکھریال نشنک نے نئی دہلی میں آئی آئی آئی ٹی کوآرڈی نیشن فورم کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی۔ واضح ہو کہ آئی آئی آئی ٹی کوآرڈی نیشن فورم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) کا اہم ترین ادارہ ہے جو ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے خطوط پر قائم   کیے جانے والے 20 آئی آئی ٹی اداروں کے لئے ہدایات اور پالیسیوں کا فیصلہ کرتا ہے۔ ان آئی آئی آئی ٹی اداروں کو سرکار کی جانب سے جزوی امداد بھی فراہم کرائی جاتی ہے اور انہیں بہت ہی مختصر مدت میں  خودکفیل بننا لازمی ہوتا ہے۔

مرکزی وزیر برائے فروغ وسائل انسانی آئی آئی آئی ٹی کونسل کے صدر بھی  ہیں،انہوں نے اس موقع پر اپنی تقریر میں قومی سطح پر ہونے والی اہم تبدیلیوں پر روشنی ڈالی ، خاص طور سے  ملک کی معیشت کو 2024 تک پانچ ٹریلین ڈالر کی  معیشت بنانے سے متعلق اقتصادی تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اقتصادی تبدیلیوں اور سماجی ترقی کے لئے آئی آئی آئی ٹی اداروں کا کردار اور خدمات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے آئی آئی آئی ٹی  اداروں کے  ڈائرکٹر حضرات کو مشورہ  دیا کہ ایک تصور اور ایک مشن قائم کیا جائے اور ان کے حصول کے لئے صنعتوں اور دیگر دعویداروں کے معقول اشتراک سے ان اقتصادی تبدیلیوں کےحصول کے لئے  متعلقہ اداروں کی رہنمائی کی جائے۔ تبدیلیوں کے حصول کے انتظام وانصرام کیلئے مطلوبہ معیارات اور اہلیتوں کیلئے  ان آئی آئی آئی ٹی اداروں کے ڈائرکٹر حضرات کو ملک اور بیرون ملک لیڈر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام  میں شامل کیاجائیگا ۔ اس تربیت میں منصوبہ بندی ، مالیاتی انتظامات ، ٹیموں کی تشکیل اور ان کے انتظام وانصرام اور دیگر متعلقہ موضوعات   شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے اس موقع پر مزید کہا کہ انکی خواہش ہے کہ ان آئی آئی آئی ٹی اداروں کو  جدت طرازی  ،اختراعات اور کاروباریت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے کہ یہ تبدیلیوں کی بنیاد کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان آئی آئی آئی ٹی اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کاروبار کی ترقی کیلئے  چھوٹی موٹی خصوصی مہارتوں کے ذریعے رسمی پروگراموں اور ورکشاپوں کا اہتمام کیاجائے ۔ انہوں نے  ان اداروں کو مزید مشورہ دیا کہ ان کاموں کیلئے  اٹل اینوویشن مشن اور ٹی آئی ڈی ای 2 وغیرہ اداروں کی اسکیموں سے امداد حاصل کی جائے۔

چیئرمین موصوف نے اس موقع پر ان سبھی آئی آئی آئی ٹی اداروں کو کابینہ کی منظوری کے بعد سبھی پالیسیاں اور سرمایہ فراہم کرایاجائیگا۔ انہوں نے تعلیمی  اور طلباء سطح پر مختلف نصابوں اور مشترکہ نصابوں کی سرگرمیوں کے ذریعے باہمی شراکت داری کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ان آئی آئی آئی ٹی اداروں کو مینوفیکچرنگ، زراعت اور حفظان صحت وغیرہ جیسے مختلف شعبوں پر خصوصی توجہ دینی چاہئے جو  راست تعطل انگیز سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔

 

 

 ( م ن۔س ش ۔ ع ن (

U. No. 4636


(रिलीज़ आईडी: 1588344) आगंतुक पटल : 46
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Punjabi