کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

نیشنل فرٹیلائزر لمٹیڈ نے سال 19-2018ء کے لئے حکومت ہند کو 28.22 کروڑ روپے سے زیادہ کا منافع پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 OCT 2019 1:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10؍اکتوبر:نیشنل فرٹیلائزر لمٹیڈ(این ایف ایل)نے 19-2018 کے لئے حکومت ہند کو اپنے شیئرز کا 28.22کروڑ روپے کا منافع پیش کیا۔

چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر جناب منوج مشرا نے کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی جناب ڈی وی سدانند گوڑا کو کھادوں کے سیکریٹری جناب چھبیلندر رول کی موجودگی میں 28.22 کروڑ روپے منافع کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر کھادوں اور این ایف ایل کے محکمے کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ این ایف ایل مرکزی حکومت کو فروخت کئے گئے 490.58 کے شیئروں کے بدلے اب تک اسے مجموعی طورپر  1156.97 کروڑ روپے کا منافع پیش کرچکی ہے۔

 

********

U: 4538


(ریلیز آئی ڈی: 1587738) وزیٹر کاؤنٹر : 90
یہ ریلیز پڑھیں: Tamil , English , हिन्दी , Bengali