کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان – بنگلہ دیش بزنس فورم کی نئی دلی میں میٹنگ
ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں ملکوں کو خوشحال بنانے میں تعاون کار ہیں: پیوش گوئل
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جی -2 بی مفاہمت نامے پر دستخط
Posted On:
04 OCT 2019 1:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی 04 اکتوبر ۔ہندوستان اور بنگلہ دیش مدمقابل نہیں ہیں بلکہ دونو ں ملکوں کو خوشحال بنانے اور اپنے لوگوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے میں تعاون کار ہیں۔یہ بات آج نئی دلی میں منعقد ہندوستان – بنگلہ دیش بزنس فورم نے تجارت اور صنعت اور ریلویز کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہی۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بھی ہندوستان- بنگلہ دیش بزنس فورم کی میٹنگ میں موجود تھیں۔
پیوش گوئل نے ہندوستانی صنعت سے اپیل کی کہ وہ بنیادی ڈھانچے ، ٹکنالوجی اورتوانائی ، جن میں بنگلہ دیش میں بڑا امکان ہے ، ان شعبوںمیں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرکے بنگلہ دیش کی ترقی کی کہانی کا حصہ بنیں ۔پیوش گوئل نے مزیدکہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے مابین متبادل تجارت کو مزید فروغ دینے میں مددملے گی۔
تجارت اور صنعت اور ریلویز کے وزیر نے ہندوستان کے دورے پر آئیں وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ہندوستان ریلوے سیکٹر میں بنگلہ دیش کی جو درخواست ہے ،اس کے تئیں وہ پابند عہد ہے ۔کیونکہ ریلوے میں توسیع سے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری بہتر ہوگی اور اس سے تجارت کو فروغ ملے گا اور ہندوستان کے شمال مشرقی خطے میں زیادہ سے زیادہ اور آسانی سے رسائی کا راستہ بھی ہموار ہوگا۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے حکومت ہند اور تجارت اور صنعت کے تین چیمبروں کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ بنگلہ دیش کی حکومت اور صنعت کو یہ موقع دیا گیا کہ ہندوستان کے تجارتی سربراہان سے ملاقات کریں۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے بتایا کہ ہندوستانی سرمایہ کاروں کے لئے بنگلہ دیش میں تین خصوصی اقتصادی زون قائم کئے گئے ہیں اور امید ظاہر کی کہ اس سے بنگلہ دیش کے برآمداتی بیس کو توسیع ملے گی۔ اس موقع پر اسٹارٹ اپ بنگلہ دیش اور ٹیک مہندرا اور بنگلہ دیش اکانومک زون اتھارٹی اور اڈانی پورٹس اور سیز کے مابین دو گورنمنٹ ٹو بزنس ( جی -2 بی) مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ۔
بنگلہ دیش ہندوستان کا جنوبی ایشیا میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔گزشتہ دہائی کے دوران ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو طرفہ تجارت مستقل طور پر بڑھی ہے ۔مالی سال 19-2018 (اپریل -مارچ) کے دوران بنگلہ دیش میں ہندوستان کی برآمدات 9.21 بلین امریکی ڈالر رہی اوراسی مدت میں بنگلہ دیش سے درآمدات 1.22 بلین امریکی ڈالر رہیں ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی معاہدہ ہے جو فطرتاََ سہولت بخش ہے ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش مختلف علاقائی اورتجارتی معاہدوں کے رکن ہیں جن میں ایشیا پیسیفک ٹریڈ ایگریمنٹ ( اے پی ٹی اے ) ،سارک پری فیرنشیئل ٹریڈ ایگریمنٹ ( ایس اے پی ٹی اے ) اور ساؤتھ ایشین فری ٹریڈ ایریا (ایس اے ایف ٹی اے )سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ہندوستان نے ایس اے ایف ٹی اے (سافٹا ) کے تحت بنگلہ دیش کو شراب اورتمباکو کے علاوہ تمام اشیا پر ڈیوٹی فری کوٹہ مفت رسائی دی ہے ۔کامرس سکریٹری کی سطح کی میٹنگ ، شیپنگ سکریٹری سطح کی بات چیت ،تجارت ، کسٹمز اور ماہی گیری سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ اور بینکاری اور ایل سی ایس ، آئی سی پی سے متعلق ذیلی گروپ سمیت متعدددوطرفہ ادارہ ماتی میکانزم مستقل طور پر ملتے ہیں ۔دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں بسنے والی برادریوں کے فائدے کے لئے تریپورہ (سری نگر اور کملاساگر ) اور میگھالیہ ( کالیچار اور بالات ) میں چار بارڈر ہاٹ قائم کئے گئے ہیں۔ ہندوستان – بنگلہ دیش سرحد پر دس اضافی بارڈر ہاٹس قائم کئے جارہے ہیں۔ ہندوستان سے بنگلہ دیش میں مجموعی غیر ملکی راست سرمایہ کاری 2014 میں 243.91 ملین امریکی ڈالرسے دوگنی ہوکر دسمبر 2018 میں 570.11 ملین امریکی ڈالر ہوگئی ۔ ہندوستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیش میں ٹیلی مواصلات ، ادویہ سازی ، ایف ایم سی جی اور آٹو موبائل شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے اپریل 2017 کے دورے کے دوران بنگلہ دیش میں بجلی اورتوانائی کے شعبوں میں بنیادی طو رپر تقریباََ 10 بلین امریکی ڈالر کی ہندوستانی سرمایہ کاری کے 13 معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔
بنگلہ دیش آج ہندوستان کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکتدار ہے ۔ ہندوستان نے پچھلے 8سال میں بنگلہ دیش کو تین قرض (لائنس آف کریڈٹس) دئے ہیں جو 8 بلین امریکی ڈالر کی رقم ہے۔ لائنس آف کریڈٹس کے علاوہ حکومت ہند اگرتلہ - اکھورا ریل لنک ، ہندوستان – بنگلہ دیش فرینڈ شپ پائپ لائن اور ہائی امپیکٹ کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹس (ایچ آئی سی ڈی پی ایس ) جیسے بنیادی ڈھانچے کے متعدد پروجیکٹوں کے لئے گرانٹ امداد بھی فراہم کررہی ہے۔اس کے علاوہ تعلیم ،صحت ، پانی ،ثقافت ،شہری ترقی ،آفات کے بندوبست اور کمیونٹی فلاح وبہبود کے مختلف شعبوں میں بھی امداد دے رہی ہے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-4454
(Release ID: 1587207)
Visitor Counter : 117