وزارت خزانہ

وزیر خزانہ نے وزارت خزانہ کے افسران کو سوچھتا کا حلف دلایا، انہوں نے زندگی کے ہر شعبے سے، ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے خاتمے کا عزم کیا

Posted On: 01 OCT 2019 1:23PM by PIB Delhi

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SHS13ZLN.jpg

وزارت خزانہ نے 11 ستمبر سے 2 اکتوبر 2019 تک سوچھتا ہی سیوا مہم 2019 کا انعقاد، بیداری پیدا کرنے اور ایک بار استعمال ہونے پلاسٹک سے بھارت کو پاک کرنے کے موضوع کے تحت شروع کی تھی۔

عزت مآب وزیر اعظم نے 15 اگست 2019 کو یوم آزادی کی اپنی تقریر میں 2 اکتوبر 2019 سے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک سے بھارت کو پاک کرنے کی مہم چلانے کے لئے کہا تھا، جو مہاتما گاندھی کا 150 واں یوم پیدائش ہے۔ انہوں نے 27 ستمبر 2019 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اپنے اس عزم کا اظہار کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SHS2O029.jpg

یکم اکتوبر 2019 کومرکزی وزیر خزانہ  محترمہ نرملا سیتا رمن نے وزارت خزانہ کے افسران کو سوچھتا کا حلف دلایا، جس میں حکومت اور وزارت خزانہ کے ملازمین کے اس عہد کو دہرایا گیا کہ وہ سرکاری اور ذاتی شعبہ ہائے زندگی دونوں میں، ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے خاتمے کی اس عوامی مہم میں آسانیاں پیدا کریں گے اور اس کے لیے سازگار ماحول بنائیں گے۔

خزانے کے سکریٹری اور سکریٹری (خزانہ کے خدمات) جناب راجیو کمار نے وزارت خزانہ کے تحت پانچ محکموں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو مختصر طور پر اجاگر کیا، جن کے تحت روز مرہ کے کام کاج میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے استعمال کو کم سے کم  اور اس کا خاتمہ کیا جائے گا۔

**************

 

 U. No. 4418

 


(Release ID: 1586821) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil