وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ مگ-21حادثہ کا شکار

Posted On: 25 SEP 2019 2:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25؍ ستمبر،ہندوستانی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ مگ- 21 (ٹائپ-69) آج  صبح گوالیار کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگیا۔ البتہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ طیارے سے بحفاظت باہر آگئے ۔ یہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور اس نے گوالیار کے فضائیہ کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔ طیارہ اترنے کے دوران 6- این ایم کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوگیا۔ ایک راحتی ہیلی کاپٹر دونوں ہوا بازوں کو جائے حادثےسے لے کر گیا۔ طیارہ کے حادثے کی وجہ جاننے کے لئے عدالتی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-ح ا- ق ر)

U-4334



(Release ID: 1586146) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali