وزارت دفاع

جناب راج ناتھ سنگھ ایسے پہلے رکشامنتری بن گئے ہیں، جنہوں نے ایل سی اے تیجس کو پرواز کرائی

प्रविष्टि तिथि: 19 SEP 2019 1:58PM by PIB Delhi

 

 جناب راج ناتھ سنگھ نے ہلکے لڑاکا طیارے ایل سی اے کو پرواز کراکر پہلے رکشا منتری  بننے کی تاریخ رقم کی ہے۔جناب راج ناتھ سنگھ نے  ائر وائس مارشل نرم دیشور تیواری کے ساتھ ، ملک میں ہی تیار کے گئے کثیر مقصدی لڑاکا طیارے میں 30 منٹ تک سفر  کیا۔انہوں نے یہ پرواز بنگلورو میں آج صبح ہندوستان ایرونوٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) ہوائی اڈے پر کی۔

رکشا منتری نے چوتھی جنریشن کے طیارے کی اپنی پرواز کو ولولہ انگیز اور ایک خصوصی تجربہ قرار دیا۔ایچ اے ایل، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور ایرونوٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کو، کثیر مقصدی لڑاکا طیارہ بنانے پر جناب راج ناتھ سنگھ نے مبارک باد دیتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ تیجس کی، مختلف ملکوں سے مانگ موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے فخر کا اظہار کیا کہ بھارت ایک ایسے مقام پر پہنچ گیا ہے، جہاں لڑاکا طیارہ اور ہتھیار اور گولہ بارود، دنیا کے ملکوں کو برآمد کیا جاسکتا ہے۔

رکشا منتری نے بھارتی فضائیہ ، فوج اور بحریہ کی ، پیشہ وارانہ مہارت، ہمت اور بہادری کی بھی تعریف کی۔  انہوں نے کہا کہ ‘مجھے اپنی مسلح فوجوں کے سپاہیوں پر فخر ہے’ ۔

ائر وائس مارشل نرمدیشور تیواری نے کہا کہ یہاں تک کہ  رکشا منتری نے کچھ وقت تیجس کو کنٹرول بھی کیا اور انہیں طیارے میں پرواز کے دوران ایویونکس اور حساس نظام سے بھی واقف کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جناب راج ناتھ سنگھ، طیارے کے معیار اور بلارکاوٹ پرواز سے بہت مطمئن تھے۔

اس سے پہلے جناب راج ناتھ سنگھ کو بھارتی فضائیہ کے سینئر افسران نے تیجس کی مختلف کارکردگی  سے واقف کرایا۔  دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین جناب آرمادھون ، ایچ اے ایل کے سی ایم ڈی اور ڈی آر ڈی او اور ایچ اےایل کے دیگر سینئرافسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تیجس ایک کثیر مقصدی لڑاکا طیارہ ہے، جس میں بہت سی اہم صلاحیتیں ہیں۔ اس طیارے سے بھارتی فضائی دفاع کی صلاحیتوں کو استحکام حاصل ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ ا س۔ ت ع۔

U-4242


(रिलीज़ आईडी: 1585554) आगंतुक पटल : 124
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Marathi , English , हिन्दी , Bengali , Tamil , Malayalam