وزارت اطلاعات ونشریات
مواصلات کا محکمہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن چلانے کے لئے 2 اضافی میٹروں 89.6 اور 90.0 میگا ہارٹس وقف کرنے پر متفق
کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے لئے اشتہارات کی شرح 2 مہینے کے اندر بی او سی کے ذریعہ نظرثانی کی جائے گی:امت کھرے
اطلاعات ونشریات کی وزارت ملک کے ہر ضلع میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کرے گی
3 روزہ قومی کمیونٹی ریڈیو سمیلن اختتام پذیر
Posted On:
29 AUG 2019 3:52PM by PIB Delhi
7واں قومی کمیونٹی ریڈیو سمیلن آج ختم ہونے جارہا ہے،جس کا اہتمام اطلاعات ونشریات کی وزارت کی طرف سے نئی دہلی کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بھون میں کیاگیا ہے۔ الوداعی خطاب دیتے ہوئے اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے نے بتایا کہ ٹیلی مواصلات کے محکمے نے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن چلانے کے لئے 2 اضافی میٹر 89.6 اور 90.0 میگا ہارٹس (mhz) وقف کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے اشتہارات کی شرحوں میں حالیہ اضافوں کے طرز پر کمیونٹی ریڈیو کے اشتہارات کی شرحوں پر 2 مہینے کے اندر بیورو آف آؤٹ ریچ اور کمیونکیشن کے ذریعہ نظرثانی کی جائے گی۔
جناب امت کھرے نے یہ بھی اعلان کیا کہ شراکت داروں سے موصول ہونے والی لائق اقدام تجاویز اور شکایتوں کے ازالے کے لئے وزارت میں ایک کمیونٹی ریڈیو سیل قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی تمام وزارتوں کے میڈیا اور کمیونیکیشن پلان میں کمیونٹی ریڈیو کو شامل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر کے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں پر چلائے جارہے تمام پروگراموں کے جامع لب لباب کو جو سمیلن کے دوسرے دن مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں، تمام ضلع کلکٹروں کو تقسیم کئے جائیں گے، تاکہ انہیں ان کی مقامی مواصلاتی کوششوں میں مواصلاتی ریڈیوکے استعمال کے لئے بیدار کیا جاسکے۔
جناب امت کھرے نے مزید اعلان کیا کہ قومی سمیلن اب علاقائی سمیلنوں کے ساتھ ہر سال ہوا کرے گا اور یہ ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہوگا۔ یہ کہتے ہوئے کہ وزارت کا مقصد امنگ بھرے ضلعوں کے ساتھ شروع کرتے ہوئے ہر ضلع میں کم سے کم ایک کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کرنا ہے۔ جناب امت کھرے نے ملک میں کمیونٹی ریڈیو تحریک کو پھیلانے کے تئیں امید کا اظہار کیا۔
اطلاعات ونشریات کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ کمیونٹی ریڈیو کے ایک درخشاں کلچر کے فروغ سے بنیادی سطح پر زیادہ اطلاع اور معلومات پھیلانے میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں عوام کو زیادہ بااختیار بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے 3 روزہ سمیلن کے دوران منعقد ہونے والی اجلاس کا خلاصہ کیا اور پورے جوش وخروش کے ساتھ شرکت کرنے کے لئے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-3931
(Release ID: 1583490)
Visitor Counter : 139