ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکز نے مختلف ریاستوں کو جنگل بانی کے لئے47436کروڑ روپے جاری کئے
Posted On:
29 AUG 2019 3:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29؍ اگست، جنگل بانی کے فروغ کو تیزی سے فروغ دینے اور ملک کے سبز مقاصد کے حصول کے لئے ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے آج کیمپا فنڈ کے 47436 کروڑ روپے مختلف ریاستوں کو سونپے۔ اس موقع پر ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب بابل سپریو بھی موجود تھے۔ آج نئی دہلی میں منعقد ریاستوں کے جنگلات کے وزیروں اور حکام کی ایک میٹنگ میں ماحولیات کے وزیر نے کہا کہ جنگلات کے لئے ریاستی بجٹ میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے اور جو فنڈ منتقل کئے جارہے ہیں وہ ریاستی بجٹ کے علاوہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امید کی جاتی ہے کہ تمام ریاستیں قومی سطح پر عہد کردہ تعاون ( این ڈی سی) کے جنگلات اور درختوں میں اضافہ کرنے کے مقاصد کے حصول کے لئے جنگل بانی کی سرگرمیوں میں استعمال کئے جائیں گے، جس سے سال 2030 تک مزید 2.5 سے 3 ارب ٹن تک کاربن ڈائی ایکسائڈ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ ماحولیات کے وزیر نے مزید کہا کہ کیمپا فنڈ کو تنخواہوں ، سفر کے الاؤنس اور میڈیکل اخراجات وغیرہ کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔
جنگلات کی دولت اور ملک کی ماحولیاتی سلامتی کو برقرار رکھنے اور اس میں اضافہ کرنے کی خاطر حکومت کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ یہ فنڈ جن اہم سرگرمیوں میں استعمال کیا جائے گا اُن میں تلافی کے لئے جنگل بانی ، طاس کے علاقوں کی درستگی ، جنگلی حیات کا بندو بست قدرتی وسائل کا احیاء ، جنگلوں میں آگ کی روک تھام اور کنٹرول کی کارروائی ، جنگل میں مٹی اور رطوبت کو بر قرار رکھنے کا کام ، جنگلی حیات کے مسکن کو بہتر بنانا ، نباتاتی تنوع اور حیاتیاتی وسائل کا بندو بست ، جنگل بانی میں تحقیق اور کیمپا کاموں کی نگرانی وغیرہ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-و ا- ق ر)
U-3930
(Release ID: 1583476)
Visitor Counter : 237