کابینہ

قدرتی آفات جھیل سکنے والے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کیلئے  بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کو کابینہ کی منظوری


وزیراعظم 23ستمبر2019 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی سربراہ ملاقات کے دوران سی ڈی آر آئی کا آغاز کریں گے

Posted On: 28 AUG 2019 7:42PM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔28؍اگست۔مرکزی کابینہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نئی دلّی میں  ایک معاون دفتر  کے قیام سمیت  قدرتی آفات جھیل سکنے والے  بنیادی ڈھانچے (سی ڈی آر آئی) کے سلسلے میں  ایک بین الاقوامی اتحاد کے قیام کو اپنی استقدامی منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ تجویز کو وزیراعظم نے 13 اگست 2019 کو اپنی منظوری دی ہے۔

سی ڈی آر آئی کو 23ستمبر 2019 کو نیویارک ، امریکہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی  ایکشن  سربراہ ملاقات کے دوران آغاز سے ہمکنار کیے جانے کی تجویز ہے۔ اس کا اہتمام اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی جانب سے کیا جارہا ہے اور یہ اجتماع بڑی تعداد میں ممالک کے سربراہان کو موسمیاتی تبدیلی  اور اس کے نتیجے میں  لاحق ہونےو الی تباہی  سے متعلق اثرات  سے نمٹنے کیلئے  عہد بند ہونے کا موقع فراہم کریگا اور سی ڈی آر آئی کیلئے  جس اعلیٰ سطح کی  شفافیت اور دور اندیشی درکار ہے اس کا خاکہ بھی واضح کرے گا۔

مذکورہ منظوری منجملہ دیگر اُمور کے درج ذیل اقدامات پر مشتمل ہے:

  1. نئی دہلی میں ایک معاون دفتر کے قیام کے ساتھ بین الاقوامی سی ڈی آر آئی  کا قیام۔
  2. سی ڈی آر آئی کے معاون دفتر کا قیام سوسائٹیوں کو درج رجسٹر کرنے کے ایکٹ 1860 کے تحت ایک سوسائٹی کے طور پر نئی دہلی میں عمل میں آئے گا جس کا نام سی ڈی آر آئی سوسائٹی ہوگا یا کوئی دوسرا  مماثل نام جو اس وقت دستیاب ہوگا۔ سی ڈی آر آئی  کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن  اور ذیلی  اصول وضوابط  قواعد یا قوانین  قومی قدرتی آفات انتظام اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذریعے  آنے والے وقت میں تشکیل دیے جائیں گے۔
  3. حکومت ہند کی جانب سے اصولی منظوری کے تحت اعانت کے طور پر 480 کروڑ روپئے (مجموعی طور پر 70 ملین امریکی ڈالر)  سی ڈی آر آئی کو بنیادی ضروریات کیلئے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی تکنیکی  اور تحقیقی پروجیکٹوں کی ضروریات جاری بنیادوں پر پوری کرسکے۔  یعنی سکریٹریٹ کا دفتر قائم کرسکے اور 20-2019 سے لیکر 24-2023 کے دوران پانچ برسوں میں  بار بار لاحق ہونے والے اخراجات اور مصارف بھی برداشت کرسکے۔
  4. چارٹرڈ ڈاکومینٹ یا اصولی دستاویز پرتمام متعلقہ ممالک کے دستخط ہوں گے اور یہ دستاویز سی ڈی آر آئی  کی بنیادی دستاویز  قرار پائے گی۔ اس چارٹر کو  متعلقہ ممالک کی رائے لینے کے بعد این ڈی ایم اے وزارت خارجہ  کے مشورے سے حتمی شکل دیگا۔

سی ڈی آر آئی ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر کام کریگا جہاں جو بھی جانکاری دستیاب ہوگی اسے موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاری  اور موسمیات کی تبدیلی کو جھیل سکنے والے بنیادی ڈھانچے کے مختلف پہلوؤں سے ہم آہنگ کرکے باہم  شیئر کیا جائیگا۔ اس سے گوناں گو ں شراکت داروں کو  یکجاہوکر تکنیکی مہارت بہم پہنچانے میں مدد ملے گی ، ایسا کرتے ہوئے اپنے آپ ایک میکانزم وضع ہوجائیگا جو ممالک کو اپنے یہاں اپنی صلاحیت اور طریقہ ہائے کار  کو بہتر بنانے میں مدد دیگا جن کا تعلق ان کی اپنے ملک میں لاحق ہونے والے خطرات ، اقتصادی ضروریات  اور بنیادی ڈھانچوں  کی ترقی وغیرہ کے تقاضوں سے ہوگا۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3917



(Release ID: 1583379) Visitor Counter : 104