ریلوے کی وزارت

خوانچہ فروشوں کی کانفرنس2019تیس اگست2019 کو لکھنؤ میں منعقد ہوگی جس میں ریلوے کے سیکٹر میں کاروبار کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا جائے گا


کانفرنس میں شرکت کے لئے کوئی فیس نہیں

Posted On: 28 AUG 2019 1:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28؍ اگست، بھارتی ریلوے کی تحقیقی شاخ ، ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرس آرگنائزیشن (آر ڈی ایس او)  ریلوے سیکٹر میں کاروبار کے وسیع مواقع کو اجاگر کرنے کی خاطر  ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے آر ڈی ایس او نے  30 اگست 2019 کو  لکھنؤ میں خوانچہ فروشوں کی ایک خصوصی وسیع کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔ ریلوے سپلائی چین میں  شریک ہونے کے لئے ان کی ہمت افزائی کی خاطر  ملک بھر کی صنعتوں کو   اس میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں شرکت کے لئے  کوئی فیس  مقرر نہیں کی گئی ہے تاکہ  وسیع تر شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔ حکومت ہند کے میک ان انڈیا پروگرام کے خطوط پر  آر ڈی ایس او  اس طرح کی میٹنگوں اور  دیگر اقدامات کے ذریعے  بھارتی صنعت  تک رسائی کی کوششیں کررہی ہے تاکہ  وہ قومی تعمیر میں سرگرم ساجھیدار بن سکیں۔

کانفرنس میں خصوصی توجہ آر ڈی ایس او  کے کنٹرول والی اشیاء پر مرکوز ہوگی ، جن کے لئے  آر ڈی ایس او  کے منظور شدہ  تین سے بھی کم خوانچہ فروش ہیں۔ اس فہرست کو  آر ڈی ایس او  کی ویب سائٹ: www.rdso.indianrailways.gov.inاپ لوڈ کیا گیا ہے۔

کانفرنس کے دوران آر ڈی ایس او  ’’کاروبار میں آسانی میں اضافہ‘‘  پر  تفصیلات پیش کریں گے۔ کانفرنس میں ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست بات چیت  اور  آر ڈی ایس او کے ساتھ صنعت کے تبادلہ خیال  کے لئے  ایک پلیٹ فارم دستیاب ہوگا ۔ کانفرنس کے مقام پر  آر ڈی ایس او کی منتخبہ  اشیاء  کا ڈسپلے کیا جائے گا۔

خوانچہ فروشوں کی کانفرنس کے بارے میں وسیع  تر معلومات  کو عام کرنے کے لئے مندرجہ  ذیل اقدامات کئے گئے ہیں:

  • کانفرنس کے بارے میں معلومات  صنعتی اداروں جیسے  فکی ، سی آئی آئی ،  ایسو چیم ، آئی ای ای ایم اے  وغیرہ کو فراہم کی گئی ہیں تاکہ  کانفرنس میں صنعتوں کی شرکت  کے لئے دعوت اور معلومات  کو عام کیا جاسکے۔
  • زونل ریلوے کے  جنرل مینجروں اور پی سی ایم ایم  اور پی یوز  سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  اس کے بارے میں امکانی  خوانچہ فروشوں کو معلومات فراہم کریں اور  ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں۔ زونل ریلوے اور ڈیژن کے دفاتر میں  کانفرنس کے بارے میں پوسٹر اور دیگر اشتہارات  لگائے گئے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آر ڈی ایس او  نے پہلے ہی  خوانچہ فروشوں کو  اپنے کنٹرول والی اشیاء کے لئے  رجسٹریشن کرانے  کی ہمت افزائی کے اقدامات کئے ہیں۔ مثال کے طور پر تین وسائل سے کم  والی اشیاء  کے رجسٹریشن فیس کو  150000 روپے سے کم  کرکے  بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے  10000 روپے  اور   دیگر کے لئے 250000  روپے سے  گھٹاکر  50000 روپے  کردئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مصنوعات کی ٹیسٹنگ کی فیس بھی  آر ڈی ایس او  کے ذریعے برداشت کئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3892



(Release ID: 1583259) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali