وزارت اطلاعات ونشریات
ساتواں کمیونٹی ریڈیو سمّیلن دہلی میں 27 سے29 اگست کے دوران ہوگا
سمّیلن کا موضوع ہے: کمیونٹی ریڈیو برائے ایس ڈی جی
جناب پرکاش جاوڈیکر نیشنل کمیونٹی ریڈیو ایوارڈز پیش کریں گے
Posted On:
26 AUG 2019 3:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍اگست۔ساتواں کمیونٹی ریڈیو سمّیلن نئی دہلی میں واقع ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بھون میں 27 سے 29 اگست 2019 کے درمیان ہوگا۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کےذریعہ منعقدہ اس سمّیلن میں ملک بھر کے سبھی سرگرم کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے شرکاء حصہ لیں گے۔
اس سال کے سمّیلن کا موضوع ‘ کمیونٹی ریڈیو برائے ایس ڈی جی’ ہے۔ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے نمائندے پائیدار ترقی کے اہداف کے تئیں بہتر عوامی بیداری کے لئے اپنے تجربات اور پروگرامنگ کے امکانات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
اس سمّیلن میں جل شکتی ابھیان اور آفات کے خطرات کو کم کرنے سے متعلق کوششیں، جیسی متعدد اہم سرکاری اسکیموں پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔
ریسرچ، پروڈکشن، براڈکاسٹنگ، سماجی فلاح و بہبود سے متعلق پیغامات کی سوشل میڈیا کے ذریعہ اشاعت اور کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے لئے کنٹنٹ مینجمنٹ جیسے موضوعات پر بھی اس سمّیلن میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
سمّیلن کے دوسرے دن یعنی 28 اگست کو مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر ، مقامی ثقافت کے فروغ، سب سے زیادہ تخلیقی اور اختراعی مواد، کمیونٹی اِن گیجمنٹ ایوارڈس جیسے متعدد شعبوں میں ترقیاتی پروگراموں کے نشریہ کے معاملے میں ان کی حصولیابیوں کے لئے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو ایوارڈز سے نوازیں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ م م ۔ک ا
U- 3866
(Release ID: 1583074)
Visitor Counter : 86