یو پی ایس سی

مشترکہ میڈیکل سروسیز امتحان، 2019

Posted On: 20 AUG 2019 3:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20؍اگست۔مؤرخہ21؍ جولائی 2019 کو یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعہ منعقدہ مشترکہ میڈیکل سروسیز امتحان کے تحریری امتحان کے نتائج کی بنیاد پر درج ذیل  رول نمبر کے حامل امیدواروں نے انٹرویو ؍پرسنالٹی ٹیسٹ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی امیدواری ابھی عارضی ہے۔ یہ ہر طرح سے ان کے اہل پائے جانے پر منحصر ہے۔ امیدواروں کو  پرسنالٹی ٹیسٹ کے وقت انہیں اپنی عمر، تعلیمی لیاقت، ذات، جسمانی معذوری (جہاں قابل اطلاق ہو)، سے متعلق ان کے دعوؤں کی تصدیق کے لئےاصلی اسناد پیش کرنے ہوں  گے۔ لہذا امیدواروں کو مشورہ فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے سرٹیفکیٹس  ؍ اسناد پوری طرح تیار رکھیں اور پرسنالٹی ٹیسٹ میں شامل ہونے سے قبل کمیشن کی ویب سائٹ پردستیاب اہم ہدایات کے مطابق  اپنےضروری اسناد کو اچھی طرح جانچ  پرکھ لیں۔

میڈیکل سروسز امتحان کے قواعدوضوابط  کے مطابق تمام کامیاب امیدواروں کو تفصیلی درخواست فارم  (ڈی اے ایف) پُر کرنے ہوں گے۔ یہ تفصیلی درخواست فارم 26؍ اگست 2019 کی تاریخ سے 9؍ستمبر 2019 کی تاریخ شام 6 بجے تک کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsconline.nic.in پر دستیاب رہیں گے۔ تفصیلی درخواست کو پُر کرنے  اور کمیشن کو اسے جمع کرنےسے متعلق اہم ہدایات بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے۔ جن امیدواروں کوکامیاب قراردیاگیا ہے، انہیں پہلے کمیشن کی ویب سائٹ کے متعلقہ صفحہ پر اپنا اندراج کرانا ہوگا۔ اس کے بعد وہ تفصیلی درخواست فارم آن لائن طریقے سے پُر اور جمع کر سکیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ ان امیدواروں کو اپنی اہلیت اور ریزرویشن کے دعوؤں کی حمایت میں متعلقہ سرٹیفکیٹس ؍ ڈاکیومنٹس کی اسکین کاپی بھی اپلوڈ کرنے ہوں گے۔ کوالیفائیڈامیدواروں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ای گزٹ آف انڈیا بتاریخ 10؍ اپریل 2019 میں شائع مشترکہ میڈیکل سروسز امتحان 2019 کے ضوابط کو اچھی طرح دیکھ لیں۔

انٹرویو کے وقت پیش کئے جانے والے سرٹیفکیٹس ؍اسناد سے متعلق  اہم ہدایات  نیز تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف ) کو بھرنے سے متعلق ہدایات  اور مشترکہ  میڈیکل سروسز امتحان 2019 کے قواعد و ضوابط کو اچھی طرح پڑھ لیں۔ امیدوار اپنی عمر، تاریخ پیدائش، تعلیمی اہلیت، ذات (ایس سی؍ ایس ٹی؍او بی سی؍ای ڈبلیو ایس)اور جسمانی معذوریت سے متعلق سرٹیفکیٹ(معذور امیدواروں کی  صورت میں)کی تصدیق کے لئے وافر ثبوت پیش نہیں کرپانے کیلئے وہ خود ہی ذمہ دار ہوں گے۔ کامیاب امیدواروں میں سے اگر کوئی بھی امیدوار مشترکہ میڈیکل سروسز امتحان، 2019 کے لئے اپنی امیدواری کی حمایت میں تمام ضروری اصلی اسناد پیش کرنے میں نا کام رہتاہے، تو انہیں پرسنالٹی ٹیسٹ بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں کوئی سفری اخراجات (ٹی اے)نہیں دیئے جائیں گے۔

2

پرسنالٹی ٹیسٹ کے لئے کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو کاشیڈیول کمیشن کی ویب سائٹ پر مقررہ وقت پر اپلوڈ کر دیا جائے گا۔ تاہم ای-سمن لیٹر کے ذریعہ امیدواروں کو انٹرویو کی اصل تاریخ  کے بارے میں معلومات فراہم کی   جائے گی۔ امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں تازہ ترین جانکاری کےلئے کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in  دیکھتے رہیں۔

امیدواروں کو بتائے گئے پرسنالٹی ٹیسٹ کے اوقات  اور تاریخ میں کسی بھی صورت میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

جن امیدواروں نے کوالیفائی نہیں کیا ہے، ان کی مارک شیٹ ،امتحان کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد (پرسنالٹی ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد) کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی جائے گی ۔یہ مارک شیٹ ویب سائٹ پر 30 دنوں کی مدت کے لئے دستیاب رہے گی۔

امیدوار اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش  درج کرنے کے بعد اپنی مارک شیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم یوپی ایس سی کے ذریعہ  امیدواروں کو مارک شیٹ کی پرنٹیڈ ؍ہارڈ کاپی خصوصی درخواست پر ہی جاری کی جائے گی۔ ا س کے لئے انہیں پتہ لکھا ہوا خود کالفافہ ارسال کرنا ہوگا۔مارک شیٹ کی پرنٹیڈ ؍ ہارڈ کاپی کے خواہشمند متعلق امیدواروں کو کمیشن کی ویب سائٹ پر نمبرات شائع ہونے کے 30 دنوں کے اندر اپنی درخواست بھیجنی ہوگی۔ اس مدت کے بعد ان کی درخواست پر کوئی غوروخوض نہیں کیا جائے گا۔

یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں  ایک سہولتی کاؤنٹر موجود ہے۔ امیدوار اس کاؤنٹر سے کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے لےکر شام 5 بجے تک ذاتی طور پر خود آکر یا ٹیلی فون نمبر (011)-23385271/23381125/23098543 پرفون کرکے اس امتحان ؍ نتائج سے متعلق کوئی بھی معلومات ؍وضاحت حاصل کر سکتے ہیں۔  

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 

م ن ۔  م ع  ۔ک ا

U- 3786



(Release ID: 1582449) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Malayalam