وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور امریکہ کےصدر ہز ایکسی لینسیجناب ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان  ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 19 AUG 2019 8:04PM by PIB Delhi

نئیدہلی  20 اگست ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے امریکہ کے صدر ہزایکسیلینسی جناب ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ 30 منٹ کے اس تبادلہ خیال میں باہمی اور علاقائی امور کا  احاطہ کیا گیا ۔ بات چیت میں  گرم جوشی اور خوشگواری  پائی گئی ، جو دونوں  رہنماؤں  کے درمیان تعلقات کا خاصہ ہے ۔

          وزیر اعظم نے اس سال جون کے خاتمے پر جی -20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر اوساکہ  میں   اپنی ملاقات کو یاد کیا ۔

اوساکہ کے باہمی تبادلہ خیال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے امیدظاہر کی کہ  بھارت کے کامرس کے وزیر اور امریکہ کے تجارتی نمائندے  جلد ہی ملاقات کریں گے  تاکہ باہمی فائدے کے لئے آپسی تجارتی امکانات پر تبادلہ خیالات کیا جاسکے ۔

علاقائی صورتحال کے تعلق  سے وزیراعظم نے کہا کہ علاقے میں  بعض  لیڈروں کی طرف سے انتہائی درجے کی لفاظی اور بھارت مخالف  تشدد کی ترغیب  امن کے لئے معاون ثابت نہیں  ہوگی ۔ انہوں نے ایک ایسا  ماحول پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ،جو  دہشت گردی اورتشدد سے پاک ہو۔ انہوں  نے کسی استثنیٰ  کے بغیر سرحد پارکی دہشت گردی ختم کئے جانے کے لئے کہا۔

وزیر اعظم نے کسی کے بھی ساتھ تعاون کرنے کے بھارت کے عہد کو  دوہرایا جو غریبی  ، ناخواندگی اور بیماری کے خاتمے کے راستے پر چلے۔

 اس بات کی یاد دلاتے ہوئے  کہ آج افغانستان  کی آزادی کو 100سال  پورے ہوچکے ہیں ۔ وزیر اعظم نے ایک متحد ،محفوظ ، جمہوری اور صحیح معنیٰ  آزاد افغانستان کے لئے کام کرنے کے بھارت کے طویل اور غیر متزلزل عز م کو  دوہرایا۔

وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کے ساتھ مسلسل رابطے  میں  رہنے کی خواہش  کا اظہار کیا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-3777



(Release ID: 1582385) Visitor Counter : 80