وزارت دفاع

آئی این ایس ترکش اسپین کے کیڈز میں پہنچا

Posted On: 19 AUG 2019 3:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍اگست،بھارتی بحریہ کی بیرونی ملکوں ، افریقہ، یوروپ اور روس وغیرہ میں تعیناتی کے سلسلے میں بھارتی بحریہ کا جہاز ترکش 19 اگست 2019 کو  تین روزہ  دورے پر  اسپین کی بندرگاہ کیڈز  پہنچا ہے۔ آئی این ایس ترکش  کے کیڈز  کی بندرگاہ پر لنگر اندازی  سے  بھارت کے اسپین کے ساتھ  مستحکم تعلقات  اور  اپنی کارروائی کے تئیں مستعد  رہنے ، سمندری سکیورٹی اور  دوست ملکوں کے ساتھ  یکجہتی کے  بھارتی بحریہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ آئی این ایس ترکش نے  کیڈز  بندرگاہ  میں پہنچنے سے پہلے  شاہی بحریہ  کے جہاز  ایچ ایم ایس  ڈپنڈر کے ساتھ  باہمی  مشقوں ’’کونکن -19‘‘ میں شرکت کی تھی۔

کپتان  ستیش  واسودیو  کی کمان میں آئی این ایس ترکش  بھارتی بحریہ کا ایک  جدید جنگی جہاز ہے، جو  مختلف  رینج کے ہتھیاروں سے لیس ہے اور جس میں ایسے حساس آلات  نصب ہیں، جو  تین سمتوں میں خطرات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ یہ جنگی جہاز  بھارتی بحریہ کی مغربی  بیڑے  کا ایک حصہ ہے، جو  ممبئی کی  مغربی بحری کمان  کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف کی آپریشنل کمانڈ میں کام کرتا ہے۔

 بندرگاہ پر  قیام کے دوران اسپین  حکومت کے  کئی عہدے دار اور مختلف شخصیات اس جہا ز کا دورہ کریں گے۔  ا س کے  علاوہ یہ جہاز اسپین کی بحریہ کے ساتھ بھی مصروف رہے گا۔ پیشہ وارانہ  سرگرمیوں  کے علاوہ  بہت سی کھیل کود اور خصوصی پروگراموں کا بھی منصوبہ ہے ، جو  دونوں  ملکوں کی بحری افواج کے درمیان  تعاون  اور  مفاہمت میں اضافہ کرنے میں معاون  ہوں گے۔

اسپین اور بھارت  کے درمیان  روایتی طور پر  دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان  دفاعی تعاون اور   ثقافتی تبادلوں کے لئے  بہت سے باہمی  بندو بست پہلے سے موجود ہیں۔ مسلسل دوروں اور  بات چیت  کے ذریعے  پیشہ ورانہ اور ثقافتی  تعلقات  مستحکم ہوئے ہیں اور  بھارتی بحریہ  اور اسپین کی بحریہ  کے درمیان  سمندروں  میں  تحفظ  اور  سلامتی  کے  مشترکہ  مقصد  پر عمل کرتے ہوئے  بحری تعاون کے  نظام میں استحکام  پیدا ہوتا ہے۔

بھارتی بحریہ کے جہاز  ’’دوستی کے پل‘‘  تعمیر کرنے کے بھارتی بحریہ  کے مشن  کے ایک حصے کے طور پر  مسلسل تعینات کئے جاتے ہیں۔ آئی این ایس ترکش کا اسپین کا یہ دورہ بھی  دونوں ملکوں کے درمیان  تعلقات  کو مستحکم کرنے اور  مشترکہ بحری مفادات  کے تحفط کے لئے  بہت اہمیت کا احامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)GV1A.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(3)OTF2.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3765


(Release ID: 1582325) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali