امور داخلہ کی وزارت

تحقیقات میں عمدگی کے لئے مرکزی وزیر داخلہ میڈل برائے سال 2019 کا اعلان

Posted On: 13 AUG 2019 2:25PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 13 اگست / تحقیقات میں عمدگی کے لئے مرکزی وزیر داخلہ میڈل سال 2019  کے لئے 96 پولیس عملے  کے اراکین کو منتخب کیا گیا ہے۔ یہ میڈل تحقیقاتی افسران کے ذریعہ تحقیقات میں عمدگی ا ور مہارت کے مظاہرے کے اعتراف اور تحقیقات میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینے کی غرض سے 2018 میں قائم کیا گیا تھا۔

            ان انعام یافت گان میں سی بی آئی سے 15، مہاراشٹر پولیس سے 11، اتر پردیش پولیس سے 10، کیرالہ پولیس سے 09، مدھیہ پردیش پولیس سے 08، دلّی پولیس اور کرناٹک پولیس سے 06 اور بقیہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان انعام یافت گان میں 13 خاتون پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔

U.3697

 

 



(Release ID: 1581835) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali