وزارت اطلاعات ونشریات
روزگار کے مواقع کے بارے میں آگاہی کو پھیلانے کے لئے ای-روزگارسماچار کی شروعات
امید ہے کہ ای- جرنل سے اُن نوجوان قارئین کے بڑھتے ہوئے چیلنج کو پورا کیا جاسکے گا ، جو مواصلات کے الیکٹرانک طریقوں سے دلچسپی رکھنے لگے ہیں
Posted On:
08 AUG 2019 10:16AM by PIB Delhi
نئیدہلی 08 اگست ۔اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے حال ہی میں روزسماچار کے ای-ورژن کا آغازکیا۔ اس کا مقصدیہ ہے کہ سرکاری سیکٹر کے اداروں سمیت سرکاری سیکٹر میں روزگار کے مواقع سے روزگارتلاش کرنے والوںکو واقف کرایا جاسکے ۔ اس رسالے میں ماہرین کے ذریعہ لکھے گئے کیرئیر سے متعلق خاص مضامین کے ذریعہ داخلوں اور مختلف نصابوں کے سلسلے میں مواقع کے بارے میں معلومات اوررہنمائی فراہم کی جاتی ہے ۔ امید ہے کہ اس ای-رسالے سے اُن نوجوان قارئین کے بڑھتے ہوئے چیلنج کو پورا کیا جاسکے گا،جو اب مواصلات کے الیکٹرانک ذرائع کو استعمال کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
اس جرنل کی قیمت اس کی چھپائی کے ورژن کی 75 فیصد کے برابر رکھی گئی ہے اور یہ سالانہ 400روپے کے چندے پر مل سکتا ہے ۔اسے ویب سائٹ : www.employmentnews.gov.in پر اور ای ورژ ن ٹیب پر کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔
پس منظر:
روزگار سماچار ،ایمپلائمنٹ نیوز (انگلش ) کا ترجمہ ہے ۔ ایمپلائمنٹ نیوز بھارت سرکار کی اطلاعات ونشریات کی وزارت کا روزگارسے متعلق ایک اہم ہفتہ وار جرنل ہے۔اس کی شروعات 1976 میں کی گئی تھی اور اس کا مقصد ملک کے بے روزگار اورکم روزگار رکھنے والے جوانوں کو روزگار کے مواقع سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔یہ جرنل انگلش میں (ایمپلائمنٹ نیوز ) ہندی میں (روزگار سماچار) اور اردو میں روزگارسماچار کے طورپرشائع کیا جاتا ہے جس کا سرکولیشن ہفتہ وار ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔روزگار کے اس جرنل میں خالی اسامیوں ،روزگار سے متعلق تربیتی پروگراموں ،روزگار دینے والے امتحانوں سے متعلق داخلہ نوٹس اور بھرتی کے امتحانات کے نتائج شائع کئے جاتے ہیں۔ روزگار کے ان مواقع کا تعلق مندرجہ ذیل اداروں سے ہے۔
a مرکزی حکومت ، ریاستی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق وزارتیں / محکمے /دفاتر /تنظیمیں /خودمختار ادارے سوسائٹیاں اور سرکاری سیکٹر کے ادارے ۔
b قومی ملکیت کے بینک /آر آر بیز /یوپی ایس سی / ایس ایس سی / آئینی اورقانونی ادارے نیز ۔
c یوجی سی/اے آئی سی ٹی ای سے منظورشدہ کالج /ادارے اور مرکزی نیز ریاستی حکومتوں کی یونیورسٹیاں ۔
اس کے علاوہ ایمپلائمنٹ نیو ز ،سماجی اقتصادی مسائل اور کیرئیر کی رہنمائی کے لئے مضامین بھی شائع کرتا ہے ،جس سے نوجوانوں
کواپنا نقطہ ٔ نظر وسیع کرنے میں مددملتی ہے۔روزگا رکا یہ جرنل نوجوانوں خاص طور پر دیہی علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کی رہنمائی کرتا ہے
اورانہیں روزگار کی مارکیٹ نیز روزگار کے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے بارے میں مدد کرتا ہے ،بصورت دیگر وہ ان معلومات
سے محروم رہ سکتے تھے۔اس ہفتہ وار کے ذریعہ نوجوان لوگ اپنے کیرئیر کے بارے میں بہتر فیصلے کرسکتے ہیں۔
اپنی سماجی ذمہ داری پورا کرنے کے علاوہ ،جس کے لئے اسے شروع کیا گیا تھا ، ایمپلائمنٹ نیوز/روزگار سماچار باقاعدہ طور پر کافی منافع بھی کمارہا ہے ۔ یہ جرنل ہر سنیچر کو پورے ملک کے طول وعرض میں دستیاب ہوتا ہے ۔
۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج ۔رم
U-3639
(Release ID: 1581501)
Visitor Counter : 192