ٹیکسٹائلز کی وزارت

دستکاری کا 5واں قومی دن

Posted On: 07 AUG 2019 3:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7؍اگست2019؍ملک کی مختلف ریاستوں میں 16این آئی ایف ٹی کیمپسز اور ویور سروس سینٹروں میں آج دستکاری کا پانچواں قومی دن منایاگیا۔اس موقع پر دستکاری میلا اور نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ ورک شاپ اور پینل مباحثوں کا بھی اہتمام کیا گیا اور گاندھی نگر ، کولکاتہ این آئی ایف ٹی کیمپسز میں خصوصی اسٹالوں پر دستکاری کی مصنوعات رکھی گئیں۔

سابق وزیر خارجہ محترمہ سشما کے اچانک انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی وجہ سے دستکاری کا قومی دن کے لئے دہلی میں ہونے والے پروگرام منسوخ کردیئے گئے۔

اصل تقریب اُڈیشہ کے بھوبنیشور میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کی صدارت صنعتوں، دستکاری، ہینڈی کرافٹ اور ٹیکسٹائل کی ریاستی وزیر پدمنی دیان نے کی۔ٹیکسٹائل کے سیکریٹری روی کپور اس موقع پر اعزازی مہمان تھے۔تقریب میں دستکاری کے ڈیولپمنٹ کمشنر سنجے رستوگی نے شرکت کی۔ ریاست بھر کے بنکروں نے بھی اس میں شرکت کی۔

بھوبنیشور اور ملک بھر میں دستکاری کے قومی دن کے موقع پر حسب ذیل سرگرمیاں منعقد ہوئیں:

  • مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کے لئے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر چوتھا اور انڈیا ہینڈ لوم مردم شماری رپورٹ جاری کی گئی۔
  • بنکروں اور ان کے بچوں کے لئے تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے بارے میں معلومات مہیا کرانے کے لئے اِگنو؍این آئی او ایس کے ذریعے ایک ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا۔
  • نوجوان ڈیزائنرز اور ہینڈ لوم سیکٹر کی مشہور شخصیات کو شامل کرکے آئی ایم جی ریلائنس کے ڈیجیٹل اسٹوڈیو سے ٹوئٹر پر مباحثے کا براہ راست نشریات۔

 

********

 

 

U: 3631

 


(Release ID: 1581450) Visitor Counter : 139


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Bengali