وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے آئی ٹی آر، چاندی پور سے لائیو فضائی نشانوں کے خلاف جدید ترین فوری ردعمل کرتے ہوئے سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب فضائی تجربہ کیا

Posted On: 04 AUG 2019 6:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،04  اگست /ڈیفینس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے آج انٹی گریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) چاندی پور سے لائیو فضائی نشانوں کے خلاف جدید ترین فوری رد عمل کرتےہوئے  سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (کیو آر ایس اے ایم) کا کامیاب فضائی تجربہ کیا۔

ڈی آر ڈی او کے ذریعے تیار کیے گئے دو میزائلوں کا نشانوں کو انگیج کرنے کے مکمل مشن مقاصد کو پورا کرتے ہوئے دو لائیو نشانوں کے خلاف تجربہ کیا گیا۔ جدید ترین ٹکنالوجی والا کیو آر ایس اے ایم مختلف رینج اور اونچائیوں پر نشانوں کو انگیج کر سکتا ہے۔ اس سسٹم کا گاڑی پر ماؤنٹ کیے گئے راڈار اور لانچر پر میزائل کا اس کی تمام خصوصیات کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔

اس سسٹم میں  ملک کے اندر تیار کیے گئے راڈار ، انرشیئل نیوی گیشن سسٹم ، ڈاٹا لنک اور آر ایف سیکر لگائے گئے ہیں۔

اس پورے مشن کو مختلف الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹمز ، راڈار سسٹمز اور ٹیلی میٹری سسٹمز کے ذریعے کیپچر کیا گیا۔

یہ سسٹم بہت کم مدت میں رد عمل کرنےاور تحقیق اور تلاش کرنے  کی صلاحیت کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے ڈی آر ڈی او اور صنعتوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

**************

( م ن ۔اگ ۔ م ت ح (

U.No: 3596

 



(Release ID: 1581263) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Bengali