صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
وزارت صحت نے نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ بلو پرنٹ رپورٹ میں تعاون کیلئے فریقین کے مشورے کیلئے سب کو مدعو کیا
Posted On:
01 AUG 2019 5:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم اگست 2019 ؍ وزارت صحت نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ بلو پرنٹ (این ڈی ایچ بی)رپورٹ سےمتعلق رائے اور مشورے حاصل کرنے کیلئے نئی دلی میں واقع اسپیکر ہال کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا ، رفیع مارگ آر بی آئی کے پیچھے 6 اگست 2019 کو صبح ساڑھے دس بجے سے سکریٹری کے چیئراسپانسر شپ(ایچ ایف ڈبلیو ) کے تحت شراکت داروں کے مشورے کا اہتمام کر رہی ہے ۔
صحت کی قومی پالیسی 2017 کے ویژن کو پورا کرنے کی غرض سے نیشنل ہیلتھ اسٹیک (این ایچ ایس ) کیلئے ایک نفاذ فریم ورک تیار کرنے کیلئے وزارت صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے ڈیجیٹل تکنیکی کلیت کو اپنانے میں بہترین عالمی رواج کا سروے کرنے کے بعد نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ بلو پرنٹ تیار کی ہے۔یہ رپورٹ عام لوگوں کی رائے کیلئے 15 جولائی 2019 کو پبلک ڈومن میں پیش کی گئی تھی۔ حسب ذیل لنک کے ذریعے رپورٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔
https://mohfw.gov.in/newshighlights/national-digital-health-blueprint-report-public-comments.
صنعت ؍شراکت دار جو اِس پروگرام میں تعاون دینے کا خواہشمند ہیں وہ مذکورہ پتہ پر صبح 10 بجے سے پہلے اس مقام پر اندراج کرائیں۔
************
U. No. 3563
(Release ID: 1581083)
Visitor Counter : 134