وزارت اطلاعات ونشریات

جناب پرکاش جاوڈیکر نے پبلی کیشنز ڈویژن کے بہت سے ای- پروجیکٹوں کا آغاز کیا


لوگوں کے پڑھنے کی عادت کو بڑھاوا دیا جانا چاہئے: پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 31 JUL 2019 12:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31/جولائی ۔ مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے پبلی کیشنز ڈویژن کے بہت سے ای - پروجیکٹوں کا آغاز کیا، جن میں نئے سرے سے تیار کی گئی ڈائنامک ویب سائٹ، موبائل ایپ ’’ڈیجیٹل ڈی پی ڈی‘‘، روزگار سماچار کا ای-ورژن اور ای بک ’’ستیہ گرہ گیتا‘‘ شامل ہیں۔ انھوں نے یہ آغاز دہلی میں آج سوچنا بھون میں بک گیلری کے دورے کے دوران کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ 2.0 پروگرام ’من کی بات‘ میں وزیراعظم نے شہریوں سے جو کچھ کہا ہے کہ وہ پڑھنے کو اپنی عادت بنائیں، اس کے مطابق ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے پڑھنے کی عادت کو بڑھاوا دیں۔ انھوں نے پڑوس میں ریڈنگ کلب بنانے پر زور دیا، تاکہ پڑھنے کے ماحول میں بہتری آئے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پرائیویٹ روزگار کے مواقع سمیت اخبارات میں سبھی اسامیاں اگر شائع کی جائیں تو روزگار سماچار کے رول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ اگر کالجوں میں روزگار سماچار تقسیم کیا جائے تو اس سے طلبہ کو اپنے ہنر میں بہتری لانے میں مدد ملے گی اور انھیں خود کو روزگار مارکیٹ کےمطابق بنانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ پبلی کیشنز ڈویژن کی نئے سرے سے بنائی گئی ویب سائٹ دلکش اور فعال لگتی ہے اور اسے روزانہ اپڈیٹ کرنے سے لوگ اس سائٹ پر جلدی جلدی آئیں گے۔ انھیں پبلی کیشنز ڈویژن کے لئے ایک موبائل ایپ کے آغاز پر خوشی ہے، جس سے ای- بکس اور کنڈل کے دور میں لوگوں کے پڑھنے کی عادتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XSF0.jpg

 

ای- پروجیکٹوں کے آغاز کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

1۔  نئے سرے سے بنائی گئی ڈائنامک ویب سائٹ: نئے سرے سے بنائی گئی ڈائنامک ویب سائٹ (www.publicationsdivision.nic.in) جس میں رقم کی ادائیگی کے لئے گیٹ وے شامل کیا گیا ہے۔ بروقت خریداری کی سہولت اور پبلی کیشنز ڈویژن کی کتابوں اور رسالوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ سے خریداری میں آسانی ہوجائے گی۔ بھارت کوش کے رقم کی ادائیگی کے گیٹ وے کے ذریعے خریداری کی ویب سائٹ پر سبھی کتابیں دستیاب ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00242JK.jpg

    

یہ ویب سائٹ دلکش ہے اور اسے منصوبہ بند طریقے سے تشکیل دیا گیا ہے۔ کتابوں کے کیٹلاگ اور تازہ ترین معلومات اور نئی کتابوں کے اجرا کو خوبصورتی کے ساتھ مؤثر انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں پرسکون رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے عمدہ ڈیزائن کے آئیکون دیے گئے ہیں اور ان آئیکون اور پس منظر میں کنٹراسٹ دیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والے کو آسانی ہو۔ یہ معلومات مختلف زمروں میں دی گئی ہے جس میں سبھی متعلقہ فریقوں: قارئین، مصنفین، دیگر ناشرین، پرنٹرس اور ایجنٹس وغیرہ کی معلومات شامل ہیں۔ یہ معلومات خوبصورتی سے تیار کی گئی فہرستوں کی شکل میں ہے، جس میں مناسب طرح سے ویژؤل  مواد رکھا گیا ہے جسے آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے۔

یہ ویب سائٹ یوزر فرینڈلی ہے، جس میں سوشل میڈیا ٹولز تک آسانی سے پہنچا جاسکتا ہے۔ ویب سائٹ کی تحریر انگریزی اور ہندی دونوں میں دستیاب ہے۔ اس ویب سائٹ تک کوئی بھی شخص رسائی حاصل کرسکتا ہے، جس میں جسمانی طور پر معذور افراد بھی شامل ہیں، اس کے لئے ویب سائٹ  میں ایک اسکرین ریڈر بھی دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تنظیم کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لئے فیس بک اور ٹویٹر لنکس پر رائے اور مشورے دینے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔

اس میں Gandhi@150 کا ایک خصوصی سیکشن ہے۔ اس سیکشن میں خصوصی گاندھی کیٹلاگ مہاتما گاندھی اور دیگر گاندھیائی اشاعتوں کے، جمع کئے گئے کاموں کو پڑھنے سے متعلق مواد کے لئے گاندھی ہیریٹیج پورٹل سے لنک سمیت خصوصی نکات کے ساتھ کام شروع کئے گئے ہیں۔

2۔  موبائل ایپ ’’ڈیجیٹل ڈی پی ڈی‘‘: یہ گوگل پلے اسٹور پر مفت ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے۔ اس سے موبائل کی بڑھتی ہوئی تجارتی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔ موبائل ایپ، ڈیجیٹل رائٹس مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، تاکہ سرقے پر قابو پایا جاسکے اور رقوم کی ادائیگی میں آسانی کے لئے بھارت کوش پیمنٹ گیٹ وے سے مربوط کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D0S2.jpg

 

3۔ روزگار سماچار کا ای ورژن: روزگار سماچار جو ایمپلائمنٹ نیوز (انگریزی) کا ترجمہ ہے، ہندی کا روزگار سے متعلق ایک مقبول رسالہ ہے، جس کے ذریعے مرکزی حکومت نے روزگار کے موقعوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہے، جس میں سرکاری شعبے کی صنعتیں بھی شامل ہیں۔ اس میں ماہرین کے ذریعے کریئر پر توجہ دیتے ہوئے مختلف مطالعات میں داخلے اور کریئر موقعوں کے بارے میں معلومات اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UCZW.jpg

 

ای روزگار سماچار ڈیجیٹل شکل میں رسالہ فراہم کرے گا اور یہ 400روپئے سالانہ عطیہ پر دستیاب ہے۔ امید ہے کہ ای روزگار سماچار ان نوجوان قارئین کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرے گا، جنھوں نے بات چیت کے الیکٹرانک ذریعے کا استعمال کردیا ہے۔؎

4۔ ای بک ’’ستیہ گرہ گیتا‘‘: معروف شاعر ڈاکٹر کشما راؤ نے 1930 میں سنسکرت شاعری میں گاندھی جی کی زندگی اور سرگرمیوں کے بارے میں وراثتی نوعیت کی ایک کتاب تحریر کی تھی۔ Gandhi@150 یادگار حصے کے طور پر کتاب کا پی ڈی ایف ورژن ڈی پی ڈی نے خریدا ہے اور اس کتاب کا ای ورژن تیار کیا ہے۔ یہ کتاب زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے، اسے یقینی بنانے کے لئے انگریزی ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب (بھگوت گیتا کے ادھیائے جیسے) 18 بابوں میں منقسم ہے، ستیاگرہ گیتا میں گاندھی جی کے نت نئے نظریات، ان کی زندگی کے فلسفے اور سنسکرت میں ان کے کام کرنے کے طریقے شامل کئے گئے ہیں، جو گاندھیائی اقدار کی طرف راغب کرتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005BNZX.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-3520


(Release ID: 1580817) Visitor Counter : 229