وزارت اطلاعات ونشریات

جناب پرکاش جاؤڈیکر نےحکومت کے پہلے پچاس دن کے بارے میں رپورٹ کارڈ پیش کیا

Posted On: 22 JUL 2019 11:28AM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔22؍جولائی۔مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے آج صبح میڈیا کے افراد کے ساتھ بات چیت کی اور حکومت کے پہلے پچاس دن کے بارے میں ایک رپورٹ کارڈ پیش کیا۔ انہوں نے کہا، حکومت نے اپنی دوسری مدت کار کے دوران بہت تیزی سے کام شروع کیا ہے اور وہ ’سب کا ساتھ، سب کاوکاس، سب کا وشواس‘ کے مقصد کو پورا کرنے کی خواہاں ہے۔ سب کیلئے اصلاح، بہبود اور انصاف کا عزم ، حکومت کیلئے ایک جذبے کا وسیلہ ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت کی اصل توجہ کسانوں، فوجیوں، نوجوانوں، مزدوروں، تاجروں، تحقیق، پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بدعنوانی کے خلاف لڑائی اور سماجی انصاف پر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D1TP.jpg

وزیر موصوف نے حکومت کے بہت سے کلیدی فیصلوں کو اجاگر کیا۔ سبھی کسانوں کو چھ۔ چھ ہزار روپئے فراہم کئے جائیں گے۔ بہت سی فصلوں کی زیادہ سے زیادہ امدادی قیمت کو دوگنا کیا ہے اور کچھ معاملات میں تو 2014 کی شرحوں کے مقابلے تین گنا کیا گیا ہے۔ کسانوں کی فصلوں سے متعلق 10 ہزار تنظیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ لیبر ضابطے میں تبدیلیوں سے اجرت اور لیبر سیکوریٹی کے ذریعے غیر منظم شعبے کے 40 کروڑ کارکنوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ تاجروں کو پنشن فراہم کی گئی ہے۔ وزیر موصوف  نے ملازمین اور آجرین دونوں کو ای ایس آئی میں کمی کو بھی اجاگر کیا۔

وزیر موصوف نے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بی) میں دوبارہ اثاثے ڈالنے کیلئے 70 کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیں۔ بھارت 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی طرف زبردست طریقے سے گامزن ہے۔ اسٹارٹ اپس کیلئے ایک الگ ٹی وی چینل جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ مرکزی مصلح پولیس فوجوں (سی اے پی ایف) کے افسران کو غیرعملی مالی بہتری فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہ اگلے پانچ سال میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کیلئے 100 لاکھ کروڑ  روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہو ں نے یہ بات بھی اجاگر کی کہ حکومت پانی سے متعلق مسائل کو جامع طریقے سے دور کرنے کیلئے ایک مشن کے طور پر کام کررہی ہے، جس کا اظہار جل شکتی منترالیہ  کی تشکیل سے ہوتا ہے۔

انہوں نے جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندوں کے اثرات کو کم کرنے  میں حکومت کی طرف سے کیے گئے کامیاب اقدامات کا بھی خاص طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت بمسٹیک اور جی 20کے ذریعے ایک عالمی رہنما کے طور پر اُبھرا ہے۔ انہوں نے مالدیپ اور سری لنکا کے، وزیراعظم کے دوروں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

جناب جاؤڈیکر نے چندریان 2 کو کامیابی سے داغنے میں  اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ خلا میں بھارت کا، انسانی موجودگی والا مشن گگن یان 2022 میں بھیجا جائیگا۔

انہوں نے افسر شاہی میں بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر کیے گئے اقدامات کو اجاگر کیا ۔ اقتصادی مجرموں کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جانے کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چٹ فنڈ اسکیموں کے خلاف کارروائی کیلئے ایک بل لایاجارہا ہے۔

جناب جاؤڈیکر نے پوسکو  قانون میں  ترمیمات کرکے جنسی جرائم کے خلاف بچوں کی حفاظت میں حکومت کے فیصلوں کے بارے میں بھی بات چیت کی۔  انہوں نے ملک میں طبی تعلیم کی اصلاح کیلئے کئے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا اور انہوں نے ملک میں طبی تعلیم فراہم کرنے کے عمل میں شفافیت ، جوابدہی اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے کہا۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا اب مزید کوئی خواب نہیں رہ گیا ہے بلکہ ان پچاس دنوں میں اس کی داغ بیل ڈالنے کیلئے مستقبل کا ایک خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔

 

 

U-3299


(Release ID: 1579709) Visitor Counter : 125