امور داخلہ کی وزارت
کارگل یومِ فتح کی بیسویں سالگرہ کی تقریب
प्रविष्टि तिथि:
20 JUL 2019 1:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 جولائی/ ‘آپریشن وجے’ یعنی کارگل جنگ کی فتح کی بیسویں سالگرہ منانے کے لیے سرحدی سکیورٹی فورسز کی تمام اکائیاں سرحدی علاقوں کے شراکت داروں کے ساتھ متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔ کارگل یومِ فتح عام طور پر ملک کے لیے فخر کرنے کا دن ہے۔ یہ شہیدوں اور ان کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے نیز ملک کے کاز کے تئیں مسلح افواج کے عزم کو مضبوط کرنے کا دن ہے۔ مسلح افواج اپنے ہم وطنوں کے غیر متزلزل تعاون سے استحکام اور تحریک حاصل کرتی ہے۔ بی ایس ایف کا مقصدفتح کا مشترکہ جشن منانے کے لیے اپنے ہم وطنوں تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
ہفتہ بھر چلنے والی اس تقریب کے دوران پروگراموں کی مختصر معلومات حسب ذیل ہیں:
- سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہیدوں کے کنبوں اور میڈلوں سے نوازے گئے محافظوں کو اعزازات سے نوازے جانے کی تقریب۔
- تعیناتی والے مقامات کے پرائمری اسکولوں کے طلبا کے بیچ ڈرائنگ اور وطن پرست نغموں کے مقابلوں کے پروگرام۔
- سیکنڈری اسکولوں کے طلبا کے درمیان وطن پرستی کے موضوع پر مباحثہ کا انعقاد۔
- وطن پرستی کے نعرے لکھنے کا کھلا مقابلہ۔
- پربھات اور سائیکل ریلی۔
- شہیدوں کے لیے پانچ کلو میٹر کی دوڑ۔
- مخصوص مقامات پر بی ایس ایف بینڈ کے ذریعہ وطن پرست نغموں کی پیش کش۔
- اسلحہ کی نمائش۔
- قومی سلامتی کے تئیں مسلح افواج کی بے لوث خدمات کی نشاندہی کرنے والے فلموں/ فوٹو گیلریز کا اہتمام۔
- پروگرام بعنوان‘اپنی طاقت کو پہچانیں’ کے تحت این سی سی، اسکاؤٹ اور این سی سی طالب علموں کا سرحدی چوکیوں کا دورہ۔
- راجستھان میں اونٹ سفاری۔
- خون کا عطیہ دینے کا کیمپ۔
- مسلح افواج کی خدمات سے نوجوانوں کے ترغیب دینے کے لیے اعلیٰ حکام کا اسکولوں/ کالجوں کا دورہ نیز نوجوانوں سے بات چیت۔
- کارگل جنگ میں بی ایس ایف کی خدمات سے ہم وطنوں کو متعارف کرانا۔
سرحدی حفاظتی فوج، قومی سلامتی اور ملک کی تعمیر میں مسلح افواج کی خدمات سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ان تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔ کارگل جنگ کی داستان کو مسلح افواج کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے لوگوں کے سامنے پیش کی جائے گی۔ اس پورے پروگرام کا مقصد حفاظتی دستوں میں جوش وخروش پیدا کرنا اور ان میں اعتماد مستحکم کرنانیز نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے کے لیے ترغیب دینا ہے۔
اہم لنک/ سوشل میڈیا پلیٹ فارم
ویب سائٹ : http://www.bsf.nic.in
فیس بک : آفیشیل پیج- بی ایس ایف
ٹوئیٹر : بی ایس ایف_ انڈیا
انسٹا گرام : بی ایس ایف_ انڈیا
یو ٹیوب : بی ایس ایف انڈیا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔رض۔ را ۔ 20 - 07 - 2019)
U. No. 3288
(रिलीज़ आईडी: 1579644)
आगंतुक पटल : 130