بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
سولر چرکھا مشن کیلئے 36 تجاویزکو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 JUL 2019 3:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18؍ جولائی ۔بہت چھوٹی، چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے سال 19-2018 اور 20-2019 کے دوران 550 کروڑ روپے کے بجٹ سے ملک بھر میں 50 سولر چرکھا کلسٹرز کے نفاذ کے لئے مشن سولر چرکھا کی شروعات کی ہے۔ اس اسکیم سے تقریباً ایک لاکھ افراد کیلئے براہ راست روزگار پیدا ہونے کا امکان ہے۔ سولر چرکھا مشن اکائیوں کی درجہ بندی گاؤں کی صنعتوں کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اس اسکیم کا نفاذ کھادی اور گاؤں کی صنعتوں سے متعلق کمیشن (کے وی آئی سی)، ممبئی کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ کے وی آئی سی کو فروغ دینے والی ایجنسیوں کی جانب سے جتنی تجاویز موصول ہوئیں، ان میں سے کُل 36تجاویز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ان ایجنسیوں سے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) جمع کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
بہت چھوٹی، چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) کے علاوہ کھادی اور گاؤں کی صنعتوں سے متعلق کمیشن (کے وی آئی سی) ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر اس اسکیم کو مقبول عام بنانے کے لئے تمام تر کوششیں کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اخبارات کے اندر ای او آئی کو 2 مرتبہ شائع کیا گیا تاکہ خواہشمند پارٹیوں کی جانب سے ان کی دلچسپی کا اظہار ہو سکے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ م ع ۔ک ا
U- 3228
(ریلیز آئی ڈی: 1579370)
وزیٹر کاؤنٹر : 101