وزارات ثقافت

سنگیت ناٹک اکیڈمی کی جنرل کونسل نے سال 2018 کے لئے سنگیت ناٹک اکیڈمی فیلوشپ (اکیڈمی رتن) اور سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ (اکیڈمی پرسکار) کا اعلان کیا

Posted On: 16 JUL 2019 3:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16؍جولائی۔ سنگیت ناٹک اکیڈمی، نیشنل اکیڈمی آف میوزک، ڈانس اینڈ ڈرامہ، نئی دہلی کی جنرل کونسل نے 26؍ جون 2019 کو آسام کے شہر گوہاٹی میں منعقدہ اپنی میٹنگ میں پرفارمنگ آرٹس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی 4 اہم شخصیات کا سنگیت ناٹک  اکیڈمی فیلو (اکیڈمی رتن)  کے لئے اتفاق رائے سے انتخاب کیا ہے۔ ان شخصیات کے نام ہیں، ذاکر حسین، سونل مان سنگھ، جتن گوسوامی اور کے  کلیان سندرم پلئی۔

اکیڈمی کی فیلو شپ ایک انتہائی پُر وقار اور نادر اعزاز ہے، جو کسی بھی وقت صرف 40 اراکین تک ہی محدود رہتی ہے۔

مذکورہ بالا 4 فیلو کے انتخاب کے بعد سنگیت ناٹک اکیڈ می کے فیلو کی تعداد  فی الحال 40 ہو جائے گی۔

اکیڈمی کی جنرل کونسل نے  موسیقی، رقص، تھیئٹر، روایتی ؍ لوک ؍ قبائلی موسیقی ؍ رقص ؍ تھیئٹر، کٹھ پتلی  جیسے شعبوں سے تعلق رکھنے والے  اور سال 2018 کے لئے سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ (اکیڈمی پرسکار) کے لئے پرفارمنگ آرٹس میں مجموعی طور پر  تعاون ؍ وظیفہ کے لئے 44 فنکاروں کا بھی انتخاب کیا ہے۔

صدرجمہوریہ ہندکے ذریعہ ایک خصوصی شاندار تقریب مین سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

موسیقی کے شعبے میں 11 معروف فنکار ہیں، جن کے نام ہیں ہندوستانی ووکل موسیقی – منی پرساد، ہندوستانی ووکل – مدھوپ مدگل، ہندوستانی انسٹرومنٹل – سنتور کےلئے ترون بھٹہ چاریہ،  ہندوستانی انسٹرومنٹل سرود کے لئے تیجندر نرائن مجومدار، کرناٹکی ووکل کے لئے اَلامیلو منی، کرناٹک کی ووکل – ملاڈی سوری بابو، کرناٹک میں انسٹرومنٹ – ناگا سورم کے لئے ایس قاسم ا ور ایس با بو ( مشترکہ ایوارڈ)، کرناٹکی انسٹرومنٹل – وائلن کے لئے  گنیش اور کماریش (مشترکہ ایوارڈ)، دوسرے اہم روایتی موسیقی – سگم سنگیت کے لئے سریش واڈکر، دوسری اہم روایتی موسیقی – سگم سنگیت کے لئے شانتی ہیرا نند، موسیقی کی دوسری اہم روایات – ناتا سنکرتنا، منی پور کے لئے ایچ اشنگبی دیوی کا اکیڈمی 2018 کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔

رقص کے شعبے میں اکیڈمی ایوارڈ 2018 کے لئے 9 معروف فنکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن کے نام ہیں بھارتیہ ناٹیئم کے لئے رادھا سری دھر، کتھک کے لئے  اِشرا ور مولک شاہ (مشترکہ ایوارڈ)، منی پوری کے لئے  اکھم لکشمی دیوی، کچی پوڈی کے لئے  پسومورتھی راما لنگا ساستری، اڑیسی کے لئے سروپا سین، ستریا کے لئے ٹنکیشور ہزاریکا بوربیان، مہنی یتّم کے لئے گوپیکا ورما، چھاؤ کے لئے تپن کمار پٹنائک، عصری رقص کے لئے دیپک مزومدار۔

تھیئٹر کے شعبے میں، اکیڈمی ایوارڈ 2018 کے لئے 9 معروف فنکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن کے نام ہیں۔ ڈرامہ نویسی کے لئے راجیو نائک، ڈرامہ نویسی کے لئے  لال تولنگیاناکھیانگٹے، ہدایت کاری کے لئے سنجے اپادھیائے، ہدایت کاری کے لئے ایس رگھو نندن، اداکاری کے لئے سوہاس جوشی، اداکاری کے لئے  ٹیکم جوشی، میم کے لئے سوپن نندی، تھیئٹر کی دوسری اہم روایات – یکشنگنا کے لئے اے ایس ننجپا، تھیئٹر کی ہی دوسری اہم روایت کٹی یٹم کےلئے اے ایم پرمیشورن کُتّن چکیار۔

روایتی ؍ لوک ؍ قبائلی موسیقی؍ رقص؍ تھیئٹر  اور کٹھ پتلی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 10 فنکاروں کا اکیڈمی ایوارڈ 2018 کے لئے انتخاب کیا  گیا ہے۔ یہ فنکار ہیں۔ مالنی اوستھی  (لوک موسیقی، اترپردیش)،  غازی خان برنا (لوک موسیقی –کھرتال، راجستھان)، نریندر سنگھ نیگی  (لوک گیت، اتراکھنڈ )، محمد صادق بھگت، لوک تھیئٹر (بھانڈ پاتھر، جموں و کشمیر)، کوٹا سچیتا نند شاستری، ہری کتھا- آندھرا پردیش، ارجن سنگھ دھرو (لوک رقص، مدھیہ پردیش)، سومنا تھ بٹو(لوک موسیقی- ہماچل پردیش)، انوپما ہوسکر، کٹھ پتلی (رسی-کرناٹک)، ہیم چند گوسوامی (مکھوٹا زی-(آسام)

دیوان سنگھ بجیلی اور پورو دادِھچ کا پرفارمنگ  آرٹس کے میدان میں مجموعی تعاون ؍ اسکالر شپ کےشعبے میں اکیڈمی ایوارڈ 2018 کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔

اکیڈمی ایوارڈ، 1952 سے تفویض کئے جا رہے ہیں۔ یہ اعزاز  عمدگی اور حصولیابیوں کے اعلیٰ معیار کی علامت ہی نہیں ہے، بلکہ یہ انفرادی کام اور تعاون کا اعتراف بھی ہے۔ اکیڈمی فیلو کے طور پر -؍300000(تین لاکھ روپ) اور اکیڈمی ایوارڈ        میں ایک لاکھ روپے کے علاوہ توصیفی نامہ او ر شال دی جاتی ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔  ش س   ۔ک ا

U-3152

 


(Release ID: 1578954) Visitor Counter : 177