وزارات ثقافت
سنگیت ناٹک اکیڈمی نے استاد بسم اللہ خاں یووا پرسکاروں کو اعلان کیا
Posted On:
16 JUL 2019 3:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16؍جولائی۔ ملک میں پرفارمنگ آرٹس کے اعلیٰ ادارے سنگیت ناٹک اکیڈمی، نیشنل اکیڈمی آف میوزک، ڈانس اینڈ ڈرامہ نے 26؍ جون 2019 کو ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں منعقدہ اپنی جنرل کونسل کی میٹنگ میں ہندوستان کے 32 فنکاروں ہے (ایک مشترکہ ایوارڈ سمیت) کا انتخاب کیا ہے۔ ان فنکاروں نے اپنے متعلقہ میدان میں نوجوان فنکار کے طور پر اپنا مقام بنایا ہے۔ ان فنکاروں کو ان کے فن کا اعتراف کرتے ہوئے استاد بسم اللہ خاں یوا پرسکار 2018 سے سرفراز کیا جائے گا۔
استاد بسم اللہ خاں یوا پرسکار 40 سال سے کم عمر کے ان فنکاروں کو ان کی شناخت دینے اور پرفارمنگ آرٹس کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی نوجوان صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور ابتدائی عمر میں ہی قومی سطح پر ان کے فن کو تسلیم کرنے کے لئے دیا جاتا ہے تاکہ وہ پورے عزم اور تندہی کے ساتھ اپنے منتخب شعبوں میں کام کر سکیں۔ منتخب کئے گئے فنکاروں کے ناموں کی فہرست حسب ذیل ہے:
موسیقی کے شعبے میں 8 فنکاروں کو یوا پرسکار دیئے جا رہے ہیں: ان کے نام ہیں سمیہن کشلکر اور روچیرا کیدار برائے ہندوستانی ووکل میوزک، ہندوستانی انسٹرومنٹل میوزک – ستار کے لئے دھرو بیدی، ہندوستانی انسٹرومنٹل – طبلہ کیلئے شبھ مہاراج، کرناٹکی ووکل میوزک کیلئے سندیپ نارائن، کرناٹک انسٹرومنٹل میوزک – بانسری کیلئے جے بی سرتھی ساگر، کرناٹکی انسٹرومنٹل میوزک – وائلن کے لئے آر سری دھر اور دوسرے اہم روایتی میوزک - بھاؤ سنگیت کے لئے ایم ڈی پلوی۔
رقص کے شعبے میں 8 یوا پرسکار دیئے جا رہے ہیں: ایوارڈ یافتگان کے نام ہیں، محترمہ وِجنا رانی واسودیون اور رنجیت بابو (مشترکہ ایوارڈ) برائے بھارتیہ ناٹیئم، کتھک کے لئے دُرگیش گنگانی، کتھا کلی کے لئے کلا مَنڈلم ویساکھ، منی پوری کے لئے منجو ایلنگ بام، اڈیسی کے لئے مدولیتا مہاپاتر، ستریا کے لئے انجلی بوربورا، چھاؤ کے لئے راکیش سائی بابو، عصری رقص کے لئے وکرم موہن۔
تھیئٹر کے شعبے میں 7 ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔ایوارڈ یافتگان کے نام ہیں: ہدایت کاری کےلئے چوان پرمود آر، اداکاری کے لئے نمرتا شرما، اداکاری کے لئے ہی سنیل پلول، اسی فن میں پریتی جھا تیواری، میم کے لئے کلدیپ پتگیری، متعلقہ تھیئٹر آرٹس ۔ میوزک فار تھیئٹر کے لئے سبھ دیپ گوہا اور دوسرے اہم روایتی تھیئٹر۔ کُٹی یٹم کے لئے کلامنڈلم سجِت وجین۔
روایتی ؍ لوک ؍ قبائلی موسیقی؍ رقص ؍ تھیئٹر اور کٹھ پتلی کے شعبے میں 8 ایوارڈ یافتگان ہیں۔ ان ایوارڈ یافتگان کے نام ہیں، لوک موسیقی – بہار کے لئے چندن تیواری، پنتھی رقص – چھتیس گڑھ کے لئے دنیش کمار جنگدے، روایتی موسیقی – کھول، آسام کے لئے منوج کمار داس، کٹھ پتلی گجرات کے لئے چاندنی مان سنگھ زالا، روایتی اور لوک موسیقی، منی پور کے لئے انیشوری دیوی، لوک رقص، تمل ناڈو کے لئے پی راج کمار، لوک موسیقی (جھومر) – مغربی بنگال کے لئے مدھو شری ہیتل، لوک موسیقی – اترپردیش کے لئے اشوک کمار۔
استاد بسم اللہ خاں یوا پرسکار میں -/25000(پچیس ہزار روپے) دیئے جاتے ہیں۔ یہ یوا پرسکار سنگیت ناٹک اکیڈمی کے چیئرمین کے ذریعہ ایک خصوصی تقریب میں دیئے جائیں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ ش س ۔ک ا
U-3151
(Release ID: 1578953)
Visitor Counter : 103