کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کھادسبسڈی میں راست فائدے کی منتقلی کے مرحلے -2 کا آغاز

Posted On: 10 JUL 2019 12:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی10 جولائی  ۔ کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب  ڈی وی سدانند گوڑا نے آج یہاں  کھاد سبسڈی کی راست فائدے کی منتقلی  کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ۔اس موقع پر جہازرانی  کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج ) اور کیمیکلز  اور کھادوں  کے وزیر  جناب منسکھ   لال منڈاویہ  بھی موجود تھے۔کھادوں  کے  محکمے نے  مارچ  2018 سے  کھادوں  میں  سبسڈی  کے  لئے  راست فائدے کی منتقلی  کے نظام کا پہلا مرحلہ شروع کیا ۔

          وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے کم حکومت  زیادہ حکمرانی  کے ویژ  ن کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گوڑا نے کہا کہ  انتظامیہ  میں شفافیت  لاکر ہی   حکومت عوام کی زندگی  میں ایک مثبت تبدیلی لاسکتی ہے اور جدید ٹکنالوجی کےاستعمال کے ذریعہ کسانوں کی  زندگی میں آسانی لانے کی سمت میں کھاد سبسڈی میں راست فائدے کی منتقلی  اس طرح کا ایک اہم قدم ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید  کہا کہ بلیک مارکیٹنگ اور چوری   روک کر ہی کھاد سبسڈی میں راست فائدے کی منتقلی ایک اہم قدم ہے۔اس موقع  پر لوگوں  سے خطاب کرتے ہوئے جناب منسکھ لال منڈاویہ نے   ملک میں اچھی حکمرانی کے حصول کے لئے   ای –گورننس  کو  ایک  پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت  پر زور دیا۔ راست فائدے کی منتقلی -2  کے تحت  نئی  پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف  نے کہا کہ راست فائد ےکی منتقلی کے دوسرے مرحلے کے نفاذ  سے نظام مزید شفاف ہوگا  اور ملک  میں کھاد سبسڈی کے استعمال  میں مزید اضافہ ہوگا۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ  راست فائدے کی  منتقلی کا دوسرا مرحلہ کسانوں کے کھاتوں  میں براہ راست نقدی کی منتقلی کی راہ ہموار کرے گا۔ نیتی آیوگ کے تحت ایک ماہر کمیٹی  ڈی او ایف کی درخواست پر 28  ستمبر  2017  کو تشکیل دی گئی  ہے تاکہ   مرحلے -2 کے نفاذ کے لئے  طریق  کار تجویز  کرسکے ۔

          ایک پروجیکٹ  مانیٹرنگ سیل  بھی  ڈی او  ایف  میں قائم کیا گیا تھا تاکہ راست فائدے کی  منتقلی کے نفاذ  کی نگرانی کی جاسکے ۔  24 ریاستی  رابطہ  کار  سبھی ریاستوں  میں   مقرر کئے گئے ہیں تاکہ وہ  راست فائدے کی منتقلی کی سرگرمیوں کی نگرانی کرسکیں۔     

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ح ا  ۔رم

U-2993



(Release ID: 1578167) Visitor Counter : 103