نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
انسانیت کی وسیع تر بھلائی کے لئے سائنس و ٹیکنا لوجی سے فائدہ اٹھائیں : نائب صدر جمہوریہ
Posted On:
02 JUL 2019 11:51AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2 جولائی / نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے انسانیت کی وسیع تر بھلائی کے لئے سائنس اور ٹیکنا لوجی کے فوائد کے حصول پر زور دیا ہے ۔
آج یہاں آر کے پورم کے دلّی پبلک اسکول کے طلباء کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے ، جو اس مہینے کے آخرمیں امریکہ کے فلوریڈا میں خلائی بستیوں کے ڈیزائن کے بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کریں گے ، نائب صدر جمہویہ نے کہا کہ خلائی ٹیکنا لوجی مستقبل کا شعبہ ہو گا اور انہوں نے نو جوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ نئی دریافتوں اور اختراعات کے ساتھ آگے آئیں ۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خلاء ایک ساجھے کا وسیلہ ہے اور تمام ملکوں کو اس کے فوائد تک رسائی حاصل ہونی چاہیئے ، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ بات ضروری ہے کہ تلاش و جستجو اور تجربات کے فوائد سب ملکوں کو دستیاب کرائے جائیں ۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ سائنسی ترقی کا بنیادی مقصد سماج کی بہتری اور عام آدمی کی طرز زندگی کو بہتر بنانا ہے ۔
اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ خلائی ٹیکنا لوجی سے حاصل نتائج عوام کو در پیش مسائل کا حل فراہم کریں گے ، جناب نائیڈو نے زراعت جیسے شعبوں کی بہتری کے لئے خلائی ٹیکنا لوجی جیسی جدید ٹیکنا لوجیوں کو استعمال کرنے پرزور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلی ، سبز علاقوں کے خاتمے ، ماحولیات کے معیار میں کمی جیسے پیچیدہ مسائل خلائی ٹیکنا لوجی سے حل کئے جا سکتے ہیں ۔
خلائی ٹیکنا لوجی میں بھارت کی کامیابیوں اور پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ بھارت 1975 ء میں اپنا پہلا سیٹلائٹ آریہ بھٹ لانچ کرنے کے بعد سے خلاء اور اس سے متعلقہ ٹیکنا لوجی کے میدان میں آگے آیا ہے ۔ اس بات کا ذکر کرت ہوئے کہ خلائی ٹیکنا لوجی کے شعبے میں بھارت نے خلائی ٹیکنا لوجی کے شعبے میں اپنا مقام خود بنایا ہے ، جناب نائیڈو نے چند انتہائی پیچیدہ اور جدید ٹیکنالوجی ملک میں تیار کرنے پر خلائی سائنس دانوں کی ستائش کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 2747
(Release ID: 1576683)
Visitor Counter : 82