وزارت دفاع

سمندری طوفان وائیو۔ ہندوستانی بحریہ کی تیاریاں

Posted On: 13 JUN 2019 2:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13/جون۔ہندوستانی بحریہ نے سمندری طوفان وائیو کے لئے گجرات کی ریاستی/ شہری انتظامیہ کے اشتراک سے تیاریوں سے متعلق سبھی کارروائیوں کاجائزہ لیا ہے۔

مغربی بحری کمانڈ ممبئی ۔پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز چنئی، گومتی اور دیپک راحت کے سامان کے ساتھ ممبئی میں ہیں اور اطلاع ملتے ہی فورا گجرات پہنچنے کے لئے تیار کھڑے ہیں۔ ان جہازوں پر پانچ ہزار لیٹر پینے کا پانی بھی لادا گیا ہے۔ بحریہ کے 7  ہوائی جہازوں اور تین ہیلی کاپٹروں کو علیحدہ سے تیار رکھا گیا ہے۔ ہنگامی حالت میں فوراً مدد پہنچانے کے لئے غوطہ خوروں اور راحت سے متعلق کارکنوں کی دو ٹیمیں اور تین طبی دستے بھی تیار کئے گئے ہیں۔ دوارکا اور پور بندر میں کمیونٹی کچن قائم کئے جارہے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کو ضرورت پڑنے پر طوفان سے ہونے والے نقصان کااندازا لگانے اور لاپتہ  اور پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش اور انہیں با حفاظت نکالنے کے لئے تیار رکھاگیا ہے۔

 

*********

(م ن۔ ح ا۔ ر ض۔ 13.06.2019 )

U – 2438



(Release ID: 1574374) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Gujarati