وزارت دفاع

میری ٹائم انفارمیشن شیئرنگ ورک شپ 2019 کا انعقاد

Posted On: 12 JUN 2019 1:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 12 جون  2019/  انفارمیشن فیوزن سینٹر – انڈین اوشن ریجن (آئی ایف سی-آئی او آر)  گروگرام  کے دائرہ کار کے تحت    بھارتیہ  بحریہ کے ذریعہ    میری ٹائم انفارمیشن شیئرنگ ورکشاپ   (ایم آئی ایس ڈبلیو) کا انعقاد کیا جارہا ہے۔  بحریہ کے نائب سربراہ     وائس ایڈمیرل   ایم ایس  پوار کے ذریعہ    آج صبح ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا۔    بحر ہند   خطہ (آئی او آر) کے  29 ممالک اور اس کے اطراف سے تعلق رکھنے والے   41 سے زائد    مندوبین اس دو روزہ ورکشاپ میں شرکت کررہے ہیں۔ خطے میں     سمندر کی مزید     سلامتی اور سیکورٹی  کے لئے    عزت مآب وزیر دفاع نے  22  دسمبر 2018 کو  آئی ایف سی – آئی او آر کی شروعات کی تھی۔

ورکشاپ  کی افتتاحی تقریب   میں  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بحریہ  کے نائب سربراہ نے   خطے میں   شراکت دار ممالک کے مابین اعتماد کی بنیاد پر   وسیع  سمندری اشتراک اور    اتحاد    کی ضرورت پر زور دیا اورمندوبین سے  ایم آئی ایس ڈبلیو میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کرنے کی درخواست کی۔  مالاگیسی  بحریہ کے سربراہ  ریئر ایڈمرل واہاوی   اندیسی   نے بھی  مندوبین سے  خطاب کیا۔

نیشنل میری ٹائم  فاؤنڈیشن کے   ڈائریکٹر جنرل  وائس ایڈمرل   پردیپ چوہان   (سبکدوش) نے  خطے میں    سمندری ضابطوں  کی اہمیت اور خطے کو درپیش چیلنجوں    پر روشنی ڈالی اور   ہند-پیسفیک  عصری   سمندری  چیلنجوں کا ذکر اپنی تقریر میں کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(2)(1)7OQX.jpeg

دو روزہ ایم آئی ایس ڈبلیو کا مقصد   شرکا کو   آئی ایف سی – آئی او آر  سے روشناس کرانا   اور  اس شعبےمیں   معلومات کے تبادلے کےمیکنزم اور     بہتری رائج طریقہ کار کے بارے میں بتانا اور اس کو فروغ دینا ہے۔ اس مقصد  آئی او آر کو درپیش    سمندری  سیکورٹی اور حفاظت سے متعلق  چیلنجوں  کا بہتر  ڈھنگ سے مقابلہ کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں    شرکا کو  سمندری دہشت گردی  ، قز اقی ، انسانی اور منشیات کی غیر قانونی تجارت   ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر   مبنی امداد اور  آفات کی صورت میں راحت   او ر متعلقہ قانونی  امداد فراہم کرنا ہے۔ مندوبین کو    ورکشاپ کے دوران    سامنے آئے نظریات اور طریقہ کار کو منظور کرنے کے لئے   13 جون  2019کو منعقد ہونے والے معلومات کے تبادلہ کے عمل میں شرکت بھی کرنا ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ش س  ۔ ج۔

U- 2396



(Release ID: 1574020) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil