ارضیاتی سائنس کی وزارت

مشرق وسطی بحرہ عرب پر سمندری طوفان ‘‘وایو’’ : گجرات کے ساحل کے لئے سمندری طوفان کا الرٹ

प्रविष्टि तिथि: 11 JUN 2019 12:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 جون2019،       مشرقی وسطی بحر عرب کے اوپر سمندری طوفان ‘‘وایو’’ (اسے وایو کا نام دیا گیا ہے) گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی جانب بڑھا ہے۔ یہ طوفان آج 11 جون 2019 کو ہندوستانی کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے گوا کے مغرب۔ جنوب مغرب کے تقریباً 350 کلومیٹر، ممبئی (مہاراشٹر) کے جنوب۔ جنوب مغرب میں 510 کلومیٹر اور ویراول (گجرات) کے جنوب میں تقریباً 650 کلومیٹر دور 15.0 ڈگری شمالی عرض البلد اور 70.6 ڈگری مشرقی طول البلد  کے قریب مشرق وسطی بحر عرب پر واقع تھا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں مزید شدت آنے اور اس کے شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلینے کا امکان ہے۔

اس کے شمال کی جانب بڑھنے اور گجرات کے ساحل کے درمیان پوربندر اور ویراول کے قریب مہووا سے گزرنے اور دیو خطے سے گزرنے کا قوی امکان ہے کیونکہ 13 جون 2019 کی صبح میں ہوا کی رفتار جو  110۔120 فی گھنٹہ ہے اس کے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی وجہ سے شدید سمندری طوفان  کی شکل اختیار کرلے گا۔

درج ذیل جدول میں طوفان کے رجحان اور شدت کے تعلق سے پیش گوئی کی گئی ہے۔

تاریخ / وقت( آئی ایس ٹی)

جائے وقوع( عرض البلد ڈگری شمال/ طول العرض دہلی مشرق)

زمینی ہوا کی زائد از زائد رفتار

( کلو میٹر فی گھنٹہ)

سمندری طوفان کی شدت کا زمرہ

11.06.19/0830

15.0/70.6

ہوا کا جھونکا 70-80 سے بڑھ کر 90کلو میٹر فی گھنٹہ

سمندری طوفان

11.06.19/1130

15.3/70.6

ہوا کا جھونکا 80-90 سے بڑھ کر 100کلو میٹر فی گھنٹہ

سمندری طوفان

11.06.19/1730

16.0/70.6

ہوا کا جھونکا 100-90 سے بڑھ کر 115 کلو میٹر فی گھنٹہ

شدید سمندری طوفان

11.06.19/2330

16.7/70.5

ہوا کا جھونکا 95-100 سے بڑھ کر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ

شدید سمندری طوفان

12.06.19/0530

17.5/70.5

ہوا کا جھونکا 100-110 سے بڑھ کر 125 کلو میٹر فی گھنٹہ

شدید سمندری طوفان

12.06.19/1730

19.1/70.4

ہوا کا جھونکا 110-120 سے بڑھ کر 135 کلو میٹر فی گھنٹہ

شدید سمندری طوفان

13.06.19/0530

20.8/70.3

ہوا کا جھونکا 110-120 سے بڑھ کر 135 کلو میٹر فی گھنٹہ

شدید سمندری طوفان

13.06.19/1730

22.0/70.0

ہوا کا جھونکا 70-80 سے بڑھ کر 90کلو میٹر فی گھنٹہ

سمندری طوفان

14.06.19/0530

22.9/69.7

ہوا کا جھونکا 40-50 سے بڑھ کر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ

ہوا کا کم دباؤ

14.06.19/1730

23.8/69.3

ہوا کا جھونکا 30-40 سے بڑھ کر 50کلو میٹر فی گھنٹہ

ہوا کا کم دباؤ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

: انتباہ

(i) بھاری بارش سے متعلق وارننگ

 

سب ڈویژن

11 جون 2019*

12 جون 2019*

13 جون 2019*

14 جون 2019*

کونکن اور گوا

ایک دو مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ عام طور پر بارش ہوگی

ایک دو مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ عام طور پر بھاری بارش ہوگی

ایک دو مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ عام طور پر بارش ہوگی

عام طور پر بارش ہوگی

سوراشٹر اور کچھ

ایک دو مقامات پر بارش ہوگی

ایک دو مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ عام طور پر بارش ہوگی

کچھ مقامات پر بہت زیادہ کے ساتھ عام طور پر بھاری بارش ہوگی اور ایک دو مقامات پر انتہائی شدید بارش ہوگی

ایک دو مقامات پر عام طور پر بھاری سے ایک دو مقامات پر شدید بارش ہوگی

جنوبی گجرات کا خطہ

ایک دو مقامات پر بارش ہوگی

ایک دو مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ پورے علاقے میں عام طور پر بارش ہوگی

ایک دو مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوگی

چند مقامار پر بارش ہوگی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوٹ: اگلے دن ہندوستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے تک بارش۔

 روایتی انتباہ: پیلا: تا حال ہونا، نارانگی۔ تیار ہونا، لال: کارروائی کرنا، سبز کوئی وارننگ نہیں

بھاری بارش: 64.5-115.5 ایم ایم/ یومیہ، بہت بھاری بارش:115.6 سے 204.4 ایم ایم/ یومہ، انتہائی بھاری بارش: 204.4 ایم ایم/ یومیہ سے زائد،

(ii) ہوا کی وارننگ

  • 11 جون کو80۔70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے چلنے والی ہوا کے جھونکوں کے مشرقی وسطی بحر عرب کے اورپر 90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے کی امید ہے۔ اور آج شام تک شمالی مہاراشٹر کے ساحل اور اس کی سمندری علاقے میں اس کے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اختیار کرلے گا اور ا س سے لکشدیپ کے علاقے، کیرلا، کرناٹک اور مہاراشٹر کے  جنوبی ساحل پر 50۔40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی امید ہے۔
  • 12 جون کو ہوا کی رفتار میں رفتہ رفتہ تیزی آنے اور 12 جون کی رات میں مشرق وسطی اور بحرعرب سے متصل شمال مشرق میں  اس کی 120۔110 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار 135کلو میٹرفی گھنٹے تک پہنچنے ک امید ہے۔  12 جون کی صبح گجرات کے ساحل پر 70۔60 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار چلنے والی ہوا میں مزید تیزی آنے اور اس کے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار تک پہنچنے کی امید ہے۔ مہاراشٹر کے ساحل پر 60۔50 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوا کے جھونکوں کے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار اختیار کرلینے کی امید ہے۔
  • 13 جون کی صبح میں شمالی بحر عرب اور گجرات کے ساحل پر  110-120کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی  تیزہوا کے  جھونکوں کی رفتار 135 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑ لینے اور اس کی شدت میں رفتہ رفتہ  کمی آنے کی امید ہے۔ شمالی  مہاراشٹر کے ساحل اور مشرق وسطی بحر عرب کے شمالی حصوں میں 50-60کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی ہوا  کی رفتار  70 کلو میٹر فی گھنٹے تک اختیار کرنے کی امید ہے۔

(iii) سمندر کے حالات

  • 11 جون 2019 کو مشرق وسطی بحر عرب پر سمندر کی حالت خراب سے بہت خراب ہونے کی امید ہے۔ 12 جون کی شام مشرق وسطی اور بحر عرب اور گجرات کے ساحل سے متصل علاقوں اور 13 جون 2019 کو شمالی بحر عرب میں سمندر کی حالت بہت خراب سے خراب ہونے کی امید ہے۔
  • 11 جون 2019 کو لکشدیپ کے علاقوں کے ساتھ کیرالہ، کرناٹک اورجنوبی مہاراشٹر کے ساحل پر سمندر کی حالت کافی خراب ہونے کی امید ہے۔  12 جون کو مہاراشٹر کے ساحل پر اس کی حالت خراب ہونے اور 13 جون 2019 کو گجرات، شمالی مہاراشٹر کے ساحلوں اور مشرق وسطی بحر عرب کے شمالی حصوں سے متصل علاقوں اور سمندر میں بہت زیادہ طغیانی آنے کی امید ہے۔

(iv)ماہی گیروں کو انتباہ

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ 11جون2019 کو جنوب مشرقی بحر عرب، لکشدیپ کے علاقوں، کیرلا اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں کے سمندر میں نہ جائیں۔ 11 اور 12 جون کو مشرق وسطی بحر عرب اور مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں میں  نیز 12 اور 13 جون 2019 کو شمالی مشرقی بحر عرب اور گجرات کے ساحلی علاقوں کے قریب واقع گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

(v)سمندری طوفان کے تلاطم سے متعلق انتباہ

مکمل چاند کے دوران  اٹھنے والی اونچی اونچی لہروں کی بلندی 1.0 سے 1.5 میٹر تک پہنچنے کی امید ہے۔ جس کے نتیجے میں کچھ، دیو بھومی، دوارکا، پوربندر، جونا گڑھ، دیو، گر، سومناتھ، امریلی اور بھاؤ نگر اضلاع کے ساحلی علاقوں میں واقع نشیبی علاقوں کے غرقآب ہوجانے کی امید ہے۔

(vi)متوقع نقصانات اور گجرات کے کچھ، دیو بھومی، دوارکا، پوربندر، جونا گڑھ، دیو، گر، سومناتھ، امریلی اور بھاؤ نگر اضلاع کے لئے کارروائی کا مشورہ:

  1. مٹی سے بنے گھروں/ جھونپڑیوں کو نقصان پہنچنے ، چھتوں کے اڑ جانے کے علاوہ میٹل شیٹ سے بنی چھتوں کے اڑ جانے کا امکان۔
  2. بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو  معمولی نقصان پہنچے گا۔
  3. کچی سڑکوں کو زیادہ اور پکی سڑکوں کو تھوڑا بہت نقصان ہونے کی امکان ہے۔ سڑکوں پر پانی آجانے سے آمد و رفت کے راستے مسدود ہوں گے۔
  4. پیڑوں کی شاخیں ٹوٹیں گی اور بڑے پیڑ جڑ سے اکھڑ جائیں گے۔ کیلے اور پپیتے کے پیڑوں کو معمولی نقصان پہنچے گا۔پیڑوں کے بڑی بڑی شاخیں ٹوٹ جائیں گی۔
  5. ساحلی فصلوں کو کافی نقصان پہنچے گا۔
  6. نشیبی علاقوں/ نمک جمع کرنے والے علاقوں کو نقصان پہنچے گا۔

کارروائی کا مشورہ

ماہی گیری کی سرگرمیاں پوری طرح معطل ہوں، ساحل پر واقع جھونپڑیوں  کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہوگا، متاثرہ علاقوں میں رہنے والے افراد اپنے گھروں میں ہی رہیں، موٹر سے چلنے والی کشتیوں کی نقل و حمل غیر محفوظ ہے۔

*********

 

U – 2374


(रिलीज़ आईडी: 1573928) आगंतुक पटल : 156
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali