وزارت اطلاعات ونشریات

عظیم ستارے تحفظِ ماحولیات کی مہم میں شرکت کریں گے


پرکاش جاوڈیکر، کل ممبئی میں فلم ڈویژن کے احاطے میں پَودہ لگائیں گے

Posted On: 05 JUN 2019 2:02PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی6 جون۔مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر حال ہی شروع  کی جانے والی  #SelfieWithSapling (سیلفی وِد سیپلنگ)   کی مہم  کے  ذریعہ  تحفظ ماحولیات کے بارے میں بیداری  پیدا کرنے کی غرض سے   ممبئی کے  فلم ڈویژن    کے احاطے میں ایک پودہ لگائیں  گے ۔اس کے ساتھ  ہی جناب جاوڈیکر نیشنل میوزیم آف انڈین سنیما بھی دیکھنے جائیں گے ۔   اس  میوزیم کا افتتاح  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے   جاری سال کے شروع  میں  جنوری کے مہینے میں افتتاح کیا تھا۔  جس کا مقصد   کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی    کے پیغام   کوآگےبڑھانا تھا   اور مستقبل کی نسلوں کے لئے تحفظ  ماحولیات کی  اہمیت   پرزور دینا تھا۔  اس سے قبل جناب  جاوڈیکر    نے  عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر  نئی دلی کےپریاورن کے احاطے میں ایک پودہ لگایا تھا  ۔پود کاری کی اس تقریب میں معروف کرکٹ کھلاڑی  جناب کپل دیو ، سرکارہ فلمی داکار جناب جیکی شیروف   ،   جناب رنجیت  ہڈا    اور معروف لوک  گیت  گائیکا محترمہ   مالنی اوستھی  نے بھی شرکت کی ۔

 

 

U-2319


(Release ID: 1573551) Visitor Counter : 57