ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ڈاکٹرمہندرناتھ پانڈے نے ہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیاہے

Posted On: 04 JUN 2019 1:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،4 ؍جون  :ڈاکٹرمہندرناتھ پانڈے نے آج یہاں ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری مرکزی وزیر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیاہے ۔ جناب آرکے سنگھ اس وزارت میں وزیرمملکت ہیں ۔ وہ اس موقع پر موجودتھے ۔ ہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کے سابق وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے ڈاکٹرپانڈے کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی ، جو اس موقع پر موجود تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XV3J.jpg

         اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹرپانڈے نے کہاکہ وزیراعظم نے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی نئی  وزارت تشکیل دی ہے ۔ تاکہ ملک کے نوجوان ملک کے اندراورباہرمقابلہ کرنے کے لئے ایک بہترپوزیشن حاصل کرسکیں ۔ انھوں نے کہاکہ یہ وزارت نوجوانوں کی ہنرمندی کو حوصلہ دینے اوران کی ذہانت کو فروغ دینے میں سازگاررہی ہے ۔ ڈاکٹرپانڈے نے کہاکہ وہ وزیرمملکت اور دیگرحکام کے ساتھ بہترنتائج فراہم کرنے کے لئے سخت محنت کریں گے ۔ پچھلی این ڈی اے سرکارکے دوران اچھاکام انجام دیاگیاملک گیرنظام کوفروغ دیاگیااور اس بات کی کوششیں کی جائیں گی کہ اسے اورزیادہ منظم کیاجائے تاکہ بہتربتائج برآمد ہوسکیں ۔ وزیراعظم کی قیادت میں ہم ہنرمندی کے فروغ میں کامیابی حاصل کرکیں گے اورصنعت کا ری کے معاملے پرداکٹرپانڈے نے کہاکہ روزگارکو جاری رکھنے کے لئے صنعت کاری بہت اہم ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بہترطریقے سے ہنرمندبنایاجائیگااور انھیں مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں پوری کوششیں کی جائیں گی جوپائیداراورمستقل نوعیت کی ہیں۔ وزیرموصوف نے کہاکہ روزگارفراہم کرنا ان کا اولین ایجنڈاہے ۔

          ڈاکٹرمہندرناتھ پانڈے اترپردیش کے چندولی سے لوک سبھا کے ممبرہیں ۔ ڈاکٹرپانڈے نے بنارس ہندویونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرڈگری حاصل کی ہے ۔ وہ تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے سیاست میں سرگرم ہیں ۔ ڈاکٹرپانڈے پہلی مرتبہ 1991میں اتردیش قانون ساز اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے انھوں نے اس عرصے میں اترپردیش میں کئی وزارتوں میں رہ کر ذمہ داریاں نبھائیں ْ۔ ڈاکٹرپانڈے جولائی ، 2016سے ستمبر 2017کے درمیان انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت میں وزیرمملکت تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-2299



(Release ID: 1573340) Visitor Counter : 65